دعوتِ اسلامی کے تحت29دسمبر2019ء کو ہند کے شہر اندور  میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ محفلِ نعت میں ایک غیر مسلم خاتون بھی شامل تھی ۔ کفن دفن زون ذمہ دار اسلامی بہن کی انفرادی کوشش کے ذریعے انہوں نے ہاتھوں ہاتھ اسلام قبول کرلیا۔ کرلیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے تحت29 دسمبر 2019ء کواٹلی کے شہر لیگنانو(Legnano) میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یورپین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت اور کفن پہنانے کے طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


حیدر آباد میں کے علاقے لطیف آباد میں قائم دار المدینہ کے کیمپس میں31 دسمبر2019ء کو تربیت اولاد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں والدات کو اولاد کی تربیت کے حوالے سےمختلف نکات فراہم کئے گئے۔   اس کورس کا مقصد اسلامی اصولوں کے مطابق بچوں کی بہترین پرورش کے لیے والدہ کی تربیت کرنا ہے۔


دعوت اسلامی کے تحت  چلنے والے دارالمدینہ الہلال آئی ایس ایس کیمپس میں30دسمبر2019ء کو تربیت اولاد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں والدات کو اولاد کی تربیت کے حوالے سےمختلف نکات فراہم کئے گئے۔ اس کورس کا مقصد اسلامی اصولوں کے مطابق بچوں کی بہترین پرورش کے لیے والدہ کی تربیت کرنا ہے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت30 دسمبر 2019ء کو  اراکین عالمی مجلس اور اراکین مجلس بیرون ملک کا بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں شوریٰ و کابینہ کے نکات”اہم منصب پر فائز ہونے کے بعد اس کے تقاضے بڑھ جاتے ہیں“ پر تفصیلی کلام ہوا۔ نگران عالمی مجلس اسلامی بہن نے بیرون ملک میں مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز مجلس شارٹ کورسز کے تحت" ڈیلی کلاس" کورس شروع کرنے کے متعلق نکات دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے تحت30 دسمبر 2019ء کو  ایران کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس بیرون ملک کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کو کفن دفن اجتماع کرنے کے نکات سمجھائے نیز ایران میں مجلس کفن کے مدنی کاموں کو فروغ دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 29دسمبر2019ء کو مرادآباد زون کے بھوج پور کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ہند نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید  بڑھانے کے متعلق مختلف امور پر نکات دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 30دسمبر2019ء کو صوبہ مہاراشٹر کے شہر ناگپور اورصوبہ گجرات کے شہر احمد آباد میں دو گھنٹےکے مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 49 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعاتِ پاک میں شریک اسلامی بہنو ں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت گزشتہ دنوں ہند اجمیر ریجن کے بروڈا زون جمبوسر میں 26 گھنٹے کے مدنی انعامات کورس کا سلسلہ ہوا جس میں تقریباً16 اسلامی بہنوں نے شرکت۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی  کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت30 دسمبر 2019ءبروز پیر لاہور زون کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں میاں میر کابینہ ، میراں حسین زنجانی ، قصور ، الٰہ آباد اور داتا صاحب کابینہ کی کابینہ مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنیں جبکہ 16 مختلف ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت لاہور ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔ پاک سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ مدنی انعامات کے ساتھ دو نئے ضم ہونے والے شعبہ جات مدنی مذاکرہ اور مدنی بہار کے متعلق اہم نکات اور کارکردگی کے نظام پر کلام کیا نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو پیش آنے والے مختلف مسائل کے حل پر نکات فراہم کئے۔ پاک سطح مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن نے نمایاں کارکردگی پیش کرنے والی زون کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی میں قائم اسلامی بہنوں  کے دارالسنہ للبنات میں ”مدنی کام کورس“ کا سلسلہ جاری ہے۔ 30دسمبر 2019ء بروز پیرنگران زون کراچی ایسٹ مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور انہیں مدنی انعامات کی اہمیت، مدنی ماحول سے وابستہ رہ کر مدنی کاموں کو کرنے ، خود نیک بننے اور دوسروں کو بھی نیک بنانے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت لاہور کے علاقے سندر میں واقع سَن رائزاسکول میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کی  بچیوں اور ان کی والدات نے شرکت کی۔ جنوبی لاہور زون شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو صفائی کی اہمیت، نماز کے فضائل، بے نمازی کی سزاؤں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔