31دسمبر2019ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 3میں قائم ایک ٹیوشن سینٹر میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں  چھ اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ کابینہ سطح شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیااورمدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو کے طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اورہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔