دعوت اسلامی کے تحت 9جنوری 2020 ء  ملتان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اور شعبہ مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ملتان ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں سے نئی تقسیم کاری کے مطابق تقرری کے اہداف طے کئے۔ اس موقع پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے مدنی کاموں کو بڑھانے کی نیتیں بھی پیش کیں ۔


دعوت اسلامی کے تحت 9جنوری 2020ء کو حیدرآباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ  ہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ نگران اور کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران زون اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائز ہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی کاموں کو مزید بڑھانےکے حوالے سے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے تحت  9 جنوری 2020 ء کو ہری پور کانگڑہ علاقے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار اجتماع میں پابندیِ وقت کے ساتھ باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے تحت  9 جنوری 2020ء کو جوہر ٹاؤن لاہور میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت اور لاہور کی زون نگران نے شرکت کی جبکہ باقی زون نگران اسلامی بہنیں ٹیلی فون کے ذریعے شامل ہوئیں۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہانہ آٹھ مدنی کاموں کا تقابل کیا۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی کو بڑھانے کے لئے اہم امور پر نکات بھی فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے تحت 9 جنوری 2020ء کو   کراچی ریجن کے دارالسنہ کے مدنی عملے کا بذریعۂ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بہن ، ریجن و زون سطح دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بہنیں اور دارالسنہ کی معلمات و ناظمات نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور رہائشی کورس کے ایڈمیشن کے حوالے سے اہداف دئیے نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں درپیش مسائل کے حل کےلئے مختلف امور پر نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی  کے تحت 8 جنوری 2020ء کو ڈیفنس کراچی میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ حنفی اور ایسٹ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں پابندی وقت کے ساتھ آنے، دوسروں کو نیکی کی دعوت دے کر اپنے ساتھ لانے اور گھر درس دینے کی ترغیب دلائی۔اجتماعِ پاک میں پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔


شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں ۔

مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے ۔

پچھلے ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےرسالہ " نظر کی کمزور کے اسباب مع علاج "پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریباً 3430 (3ہزار4سو30 )اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے ، سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 10جنوری2020ء کو عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن کا انڈونیشیا کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا  جس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے انڈونیشیا میں شیڈول بنانے، چار ماہانہ مقامی اجتماعات شروع کرنے اور مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز مدنی کاموں کو بڑھانے کے متعلق اہم امور پر نکات بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت10 جنوری 2020ء کو تنزانیہ کے شہر دارالسلام  میں دو مقامات پر دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پاک و ہند سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرےبیانات کئے اور اجتما عات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ دوران اجتماع یاسَمِیعُ کا ورد کیا گیا جبکہ پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔ ان اجتماعات میں اوراد و وظائف کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت 9 جنوری 2020ء کو یوکے،کے شہر سينٹرل برمنگھم ” جنّت کا راستہ“کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس طرح 9 جنوری 2020ء کو یوکے،کے شہر اسٹوک میں بھی ” جنّت کا راستہ“کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا ً 36اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت ، نیت کی اہمیت ،نیت کیسے کی جائے اور63مدنی انعامات کی درجہ بندی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت 9 جنوری 2020ء کو یوکے،کے شہر لندن  میں”جنّت کا راستہ“کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً20سلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت ، نیت کی اہمیت ،نیت کیسے کی جائے اور63مدنی انعامات کی درجہ بندی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


دعوتِ اسلامی  کے تحت پچھلے دنوں ماریشس کے مختلف شہروں میں دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 250سے زائد مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرےبیانات کئے اور اجتما عات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ دوران اجتماع یاسَمِیعُ کا ورد کیا گیا جبکہ پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔