اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبۂ تعلیم کے تحت پچھلے دنوں لاہور کے علاقے جیا موسٰی شاہدرہ میں شخصیات اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  وکلا، ڈاکٹرسمیت13 اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ کی علاقہ نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدرسۃ المدینہ للبنات و بالغات میں داخلہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ملتان کے علاقے الجیلان ٹاؤن میں اہل ثروت اسلامی بہنوں کےدرمیان سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون ذمہ دار اسلامی بہن  نے سنتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت پچھلے دنوں لاہور کے علاقے جیا موسٰی شاہدرہ میں پاک  سطح مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اہل ثروت اسلامی بہن سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں بارے میں آگاہی فراہم کی۔ پاک سطح مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں ریجن و کابینہ سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے المصطفٰی میڈیکل ٹرسٹ  سے منسلک میڈیکل اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں بارے میں آگاہی فراہم کی۔ ریجن و کابینہ سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نےانہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے لودھراں میں قائم پرائم پبلک ہائی اسکول کی پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں بارے میں آگاہی فراہم کی نیز انہیں اپنے اسکول میں درس، مدرسہ اور دیگر مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے نیکی کی دعوت عام کرنے کی یقین دہانی کروائی۔


9جنوری2020  ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت کراچی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن کی تمام زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک سطح شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تقرریاں مکمل کرنے کےاہداف دئیے۔


لاہور ریجن میں مدرسۃ المدینہ  بالغات کے تحت امتحان میں کامیاب اسلامی بہنوں کے ذریعے دسمبر2019ء میں 45 نئے مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز ہوا ہےجن میں پڑھنے کے لئے تقریباً 456 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا اور اب وہ اسلامی بہنیں وقت نکال کر روزانہ قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کریں گی۔


دعوتِ اسلامی کے   زیرِ اہتمام شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت 9 جنوری2020ء کو مدرسۃ المدینہ للبنات جوہر ٹاؤن میں شمالی لاہورزون اور جنوبی لاہور زون کے تمام اسٹاف کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مدرسات، ناظمات، مفتشات، کابینہ اورزون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شعبے سے متعلق اہم نکات پرتربیت کی۔ اجتماعِ پاک میں اسلامی بہنوں کی تعلیم اور تکمیل کی کارکردگی بہترین ہونے پرنمایاں پوزیشن لینے والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی جبکہ اسلامی بہنوں کے کام کو مزید ترقی کی جانب لے جانے کے مختلف طریقہ کاربتائے گئے۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت 8جنوری 2020ء کو شعبہ فیضان مرشد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن تا کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ تمام ریجن و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں بذریعۂ اسکائپ شمولیت اختیار کی۔ پاک سطح شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدرسات میں اضافے کے اہداف طےکرتے ہوئےشعبے میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی  کے تحت9 جنوری 2020 کو لندن ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لندن ریجن کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورسنتوں بھرے اجتماعات بڑھانے اور مدنی حلقے بڑھانے کے اہداف طے کئے۔


دعوتِ اسلامی  کے تحت9 جنوری 2020 کو مانچسٹر ریجن کی ضیائی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ضیائی کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورسب کے ساتھ یکساں تعلقات رکھتے ہوئے مدنی کاموں میں حصہ لینے اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت8 جنوری 2020ء کو مانچسٹر ریجن کے علاقے (گریٹ ہاروڈ، بریرفیلڈ، آشٹن انڈر لائن، بولٹن، لانگ سائٹ، کرمپسل، چالٹن، برنج، لیونژوم، بری، بلیک برن، راچڈیل) اور لندن ریجن کے علاقے(سلاؤ ، ایسٹ لندن، لوٹَن لندن) میں مختلف مقامات پردعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیشں 686 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنےاورہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ دوران اجتماع یاسَمِیعُ کا ورد کیا گیا جبکہ پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔ ان اجتماعات میں اوراد و وظائف کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔