لاڑکانہ
زون ڈویژن نصیرآباد میں بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 25 جون 2020ء کو لاڑکانہ زون ڈویژن نصیرآباد میں
بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے مدنی
انعامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔
لاہور ریجن
نارووال کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں
کے ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد

دعوت اسلامی
کے زیر ِ اہتمام 25جون
2020 ءبروز جمعرات لاہور ریجن نارووال کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے”احساسِ ذمہ داری“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے
میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کو
مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 24جون 2020ء بروز بدھ فیصل آباد ریجن میں بذریعہ زوم لنک ون
ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 96 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ صاحبزادیِ
عطار سلمھا الغفار نے”صلہ رحمی“کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ون ڈے
سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کے فضائل بیان
فرمائےاور آپس میں حسن سلوک کے ساتھ رہنے کی ترغیب دلائی نیز قطع تعلقی سے بچنے کا
ذہن دیا۔
مجلس شارٹ
کورسز کے زیر ِ اہتمام لاہور ریجن میں زون سطح کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ لنک اجلاس

گزشتہ دنوں
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام لاہور ریجن میں زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ لنک اجلاس ہوا
جس میں ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ان کمنگ
نیو کورس کی اپڈیٹ دی نیز طہارت کورس کے مین
پوائنٹ پہ تربیت کی ۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر
ِ اہتمام 25جون 2020ء کو حیدرآباد
میں مفتشات ٹیسٹ کی تیاری کرنے والی اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں حیدرآباد ریجن ذمہ دار شارٹ کورسز نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں سےکورس مفتشات تیار کرنےکے حوالے سے فیڈ بیک لیا اور ان کو 15 دن میں تیاری کرکے ٹیسٹ
دینے کی نیت کروائی نیز ٹیسٹ مفتشہ کے ذریعے
روزانہ کچھ موضوعات کی تیاری کا ذہن دیا۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ ِ اہتمام
24جون2020ء کو پاکستان کے کشمیرزون میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ
دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کئے نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
ڈی ایچ اے فیز5 کراچی میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24
جون2020ء کو ڈی ایچ اے فیز5 کراچی میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔ اجتماع میں مجلس رابطہ عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دعا کروانے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24جون
2020ء کو مدنی کالونی کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔عالمی سطح مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے آن لائن سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
ڈی ایچ اےمیں
”تفسیر کورس“ کا انعقاد، مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی عالمی سطح ذمہ دار کی شرکت

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام ڈی ایچ اے(DHA )میں ”تفسیر
کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم
کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مختلف امور پر نکات دئیے نیز مدنی
کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
مجلس رابطہ و
شعبہ تعلیم کی پاکستان کی تمام ریجن ذمہ
داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی پاکستان کی تمام ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ اجلاس ہوا جس میں مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی عالمی سطح ذمہ داراسلامی بہن
نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور
شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے نیزلاک ڈاؤن کی صورتحال میں شخصیات کو مدنی ماحول سے منسلک رکھنے کے لیے
انفرادی رابطے کرنے اور کورسز کروانے کی ترغیب دلائی۔
ناظم آباد
كابينہ کے علاقے واٹر پمپ میں شعبہ تعلیم کے زير اہتمام ”مفتاح الجنہ کورس“کا
انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم
کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں ناظم آباد كابينہ کے علاقے واٹر پمپ میں
”مفتاح الجنہ کورس“کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹ سمیت 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں مُدَرِّسہ
نے نماز درست کرنے کے حوالے سے شخصیات کو فرض علوم سے آگاہی دی نیز دعوت اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔ کورس کے اختتام پر شخصیات خواتین نے
اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس سے کافی معلومات حاصل ہوئیں اپنی نماز کی
غلطیاں بھی پتا چلیں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! آئندہ بھی
اس طرح کے کورسز ضرور کریں گے نیز دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
نیتیں کیں۔

گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام شہداد پور کابینہ کے شہر سکرنڈ میں بذریعہ
اسکائپ اور کانفرنس کال ہفتہ وار شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں33 شخصیات
خواتین نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور شخصیات کو روزانہ گھر درس دینے، کورسز میں داخلہ لینے،مدنی انعامات کا رسالہ پُرکرنے،
مدنی مذاکرہ میں بذریعہ مدنی چینل شرکت کرنے اور دلوں کی راحت پروگرام دیکھنے کی
ترغیب دلائی ۔ شخصیات نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے آن لائن کورسز میں داخلہ لینے
کی نیتیں بھی پیش کیں۔