دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23جولائی 2020ء بروز جمعرات  استور کابینہ کے شہر غوری کوٹ میں پاکستان نگران نے زون و کابینہ نگران اور کابینہ مشاورتوں کے ساتھ مدنی مشورہ لیا جس میں کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانا، تقرریوں کے اہداف ، مسائل کوحل کرنے کا تنظیمی طریقہ کار اور سفری اخراجات پالیسی کے حوالے سے کلام ہوا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23جولائی 2020ء بروز جمعرات   پاکستان نگران اسلامی بہن نے استور کابینہ کے غوری کوٹ شہر کی عطاری کوٹ ڈویژن کے مختلف ذیلی حلقوں ( دریال 1 ،دریال 2، دریال 3،غوری کوٹ اور ہل بج ) کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں مبلغہ دعوت ِ اسلامی نے ’’ محبتِ مرشد کے تنظیمی فوائد ‘‘ کے موضوع پر بیان کرنے کیا نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو آٹھ مدنی کام کو مضبوط کرنے ، مدرستہ المدینہ بالغات پڑھنے / پڑھانے ،گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے حوالے سے ترغیب دلائی اور تقرری کے اہداف دیئے گئے ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام  ماہ ذوا لحجۃ الحرام1441ھ کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے پاکستان کے کراچی ریجن میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 212 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور87اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام  ماہ ذوا لحجۃ الحرام1441ھ کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے پاکستان کے حیدر آباد ریجن میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 373 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 291اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام  ماہ ذوا لحجۃ الحرام1441ھ کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے پاکستان کے لاہور ریجن میں یوم قفل مدینہ منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 357 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 188اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


        اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام میر پور زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حیدر آباد ریجن سطح شعبہ مدنی انعامات ذ مہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


        اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام تھر زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حیدر آباد ریجن سطح شعبہ مدنی انعامات ذ مہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تقرری پر کلام کیا نیز عاملات مدنی انعامات بڑھانے کاذہن دیا۔


     اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام کراچی ریجن ساؤتھ زون سرجانی کابینہ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقا می اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں تفصیلاً بریف کرتےہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔


     اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام کراچی ریجن کلفٹن میں ڈویژن سطح پر آن لائن مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے روزانہ محاسبہ کرنے اور قفل مدینہ لگانے پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام کراچی ریجن گڈاپ  زون نوری آباد اور چہمبر میں مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے اپنے شب و روز مدنی انعامات کے مطابق گزارنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہروں ملتان بہاولپور اور لاہور میں کفن دفن تربیتی اجتماعات  کا انعقاد کیا گیاجن میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کراچی ریجن کی مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہن کو مفتشہ ٹیسٹ دینے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  24جولائی2020ء بروز جمعہ پاکستان نگران اسلامی بہن نے استور کابینہ کی ڈویژن ’’بلنل‘‘کی اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور انہیں مدنی کام کرنے ،گھر درس دینے / سننے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔