دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 اکتوبر 2020 کراچی گڈاپ میں زون نگران اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ کیا جس میں زون مشاورت اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران نے ذمہ داران کو آٹھ مدنی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے کارکردگی وقت پر جمع کروانے دہن کیا اور کارکردگی جدول کی بھی اہمیت دلائی۔ مزید جن ذمہ داران کی کارکردگی نمایاں تھی ان کو تحائف بھی دئیے۔ اس کے بعد ماہ ربیع النور شریف کے حوالہ سے اہم نکات سمجھاکر ذمہ داران سے اہداف بھی لئے۔ ذمہ داران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ اس اجلاس میں ریجن مشاورت شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی نیز اہم نکات دیکر اپنے شعبے کے تحت ذمہ داران سےاہداف بھی لئے۔

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام  8 اکتوبر2020 ء کو کراچی رنچھوڑلائن میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیاجس میں کابینہ اور ڈویژن مشاورت ذمہ داران نے شرکت کی۔

اپنے کاموں کو کس طرح بہتر انداز میں کیا جاسکتا ہے سمجھایاگیا نیز ذمہ داران سے ٹیلی تھون کے اہداف بھی لئے اور تقرریاں مکمل کرنے پر کلام ہوا۔ مشاورتوں سے ان کے مسائل سن کر حل بتائے۔

اس کے بعد رمضان المبارک میں عطیات کی نمایاں کارکردگی پر تبرکات دیئے گئے۔ اپنے شیڈول پر عمل اور وقت پر شیڈول جمع کروانے کی ترغیب دلانے پر تمام مشاورتوں نے نیت کی اور جن کا شیڈول پر گزشتہ 6 ماہ سے مکمل عمل رہا ان کی تحفہ دیکر حوصلہ افزاٸی بھی کی گئی۔

دعوت اسلامی کے تحت7 اکتوبر 2020 ء کو کراچی دھوارجی کالونی کے جامعۃ المدینہ (عطائے عطار) کا کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے وزٹ کیا ۔ ناظمہ نے جامعۃ المدینہ کے درجات کاوزٹ کر وایا۔ ہفتہ وار اجتماع کے موقع پر جامعۃالمدینہ میں اعلیٰ حضرت کی سیرت کے موضوع پر بیان بھی ہوا۔ بیان میں اعلیٰ حضرت کی نماز اور روزہ سے محبت کا بھی ذکر ہوا۔ اس موقع پر شرکائے اجتماع نے نماز اور سنتوں پر عمل کی نیتوں کا بھی اظہار کیا۔

آخر میں رکن عالمی مجلس مشاورت شعبہ تعلیم و مجلس رابطہ ذمہ دار کا ریجن اور زون نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبہ کی اہلیت رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تربیت کر کے ان کو دین کا کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے گوجرانوالہ زون، تمام کابینہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں کابینہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں تقرریاں مکمل کرنے اور چاروں فائل مکمل کرنے کی ترغیب دلائی گئی نیز فعال اور غیر فعال اسلامی بہنوں کے حوالے سے کلام ہوا۔ فعال اسلامی بہنیں بننے کا ذہن دیا گیا۔ کارکردگی شیڈول اور کارکردگی فارم سمجھانے کا بھی سلسلہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے جنوبی لاہور زون اور شمالی لاہور زون کی تمام بستہ مجلس ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں شعبہ کی اہمیت اور اس کو مضبوط کرنے اور مجلس کی طرف سے اہداف دینے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے گئے ، بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی گئی، چندہ کرنے کی شرعی احتیاطیں اور اسکے ٹیسٹ، کفن دفن،مدنی بہار اور مدنی قاعدہ ان سب کے ٹیسٹ دینے کے لیے ترغیب دی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ ٔ تعلیم کے زیر اہتمام 3 اکتوبر2020ء کو داتا صاحب کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نےLady willingdon hospital میں ڈاکٹرز سے ملاقات کر کے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور شعبہ تعلیم کے تحت اسلامی بہنوں میں ہونے والے کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے کاموں میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا- مزید انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ اور دیگر رسائل تحفۃ دئیے ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز    کے زیر اہتمام 3 اکتوبر بروز ہفتہ حافظ آباد کی عطاری ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں شارٹ کورسز ڈویژن ذمہ دار اور حلقہ و علاقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی، شارٹ کورسز کی اہمیت پر مدنی پھول دینے کے ساتھ نیو کورس کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائے گئے نیز کورس زیادہ سے زیادہ تعداد میں کروانے کا ہدف دیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 8 اکتوبر 2020 ء کو  ملتان ریجن، زون وہاڑی، کابینہ لودھراں میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں میت کو غسل دینے کا طریقہ سکھایا گیا نیز شرکا نے ٹیسٹ دینے کی بھی نیتیں کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ماہِ ستمبر میں ملتان ریجن میں مختلف مدنی کاموں کا سلسلہ رہا جس میں اسلامی بہنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، مبلغات و ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش کے ذریعے 122  اسلامی بہنیں مدنی ماحول سے منسلک ہوئیں، 6455 اسلامی بہنوں نے گھر درس کا اہتمام کیا،9462 اسلامی بہنوں نے امیر اہل سنت کا مدنی مذاکرہ دیکھا اور سنا،مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد 226رہی جس میں پڑھنے والیوں کی تعداد 2381 رہی،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد 1003رہی شرکاء اجتماع کی تعداد 20071رہی،ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ) 696/1551رہی، ماہانہ مدنی حلقہ 75 لگے جس میں تعداد شرکاء 988 رہی،وصول ہونے والے اصلاحِ اعمال کے رسائل کی تعداد 4211 رہی۔

ہر ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ نے رسالہ ’’70 ہزار جادو گر‘‘ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔پاکستان اور بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کی رسالہ ’’70 ہزار جادو گر‘‘ پڑھنے ،سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی ”5 لاکھ41ہزار4سو 10رہی‘‘۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد زون میں کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن، کابینہ اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک سطح مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کئی اہم مدنی پھول دئیے نیز تقرری اور کارکردگی شیڈول کے حوالے سے فالو اپ کیا۔


9اکتوبر 2020ءبروزجمعہ   جامعات المدینہ للبنات کی رکن عالمی مجلس مشاورت کی جانب سے ماہانہ تربیتی مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ جامعات المدینہ للبنات کی پاک سطح کی اراکین مشاورت اور ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

اس اجلاس میں جامعات المدینہ للبنا ت کی معلمات و طالبات میں مدنی کام کرنے ، تنظیمی ذمہ داریاں لینے اور ذمہ داریوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے مشاورت ہوئی نیز ہفتہ وار رسالہ میں 100 %کامیابی کے لئے اور شعبہ جات کی ترقی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔