دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی D.H.A میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی خصوصیت کے ساتھ نگران عالمی مجلسِ مشاورت شریک ہوئیں۔

نگران عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماعِ پاک میں ’’غوث پاک کا خاندان‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اولیاء کرام سے محبت کرنے، ان کی سیرت و کردار پر عمل کرنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی۔

اسلامی  بہنوں کی مجلس جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ لنگر پور جہلم میں شب و روز ذمہ دار مجلس بیرون ملک کی رکن کا بیان ہوا جس میں تمام فارغ التحصیل طالبات نے شرکت کی۔

بیان میں شرکا کو تحریر کرنے کے بارے میں نکات دئیے نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے پڑھنے اور بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی جس پر طالبات اور اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کھارادر کے ڈویژن ٹاور میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال نمبر 10 اور 50 اور ڈویژن سطح نے نیک اعمال نمبر 38 پر عمل کا ذہن دیتے ہوئے آخرت میں ملنے والے انعامات پر توجہ دلائی اور گناہوں سے بچ کر زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔ شرکاء اجتماع نے ان نیک اعمال پر مزید عمل کرنے اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے دعائے عطار سے حصہ پانے کی نیت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں صدر کابینہ میں کابینہ سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے شریعت کے مطابق کفن دفن کا طریقہ سیکھنے کے لیے اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے کی بذریعہ فون تیاری کروائی جس میں اسلامی بہنوں نے اپنی پوری توجہ اور جذبہ کے ساتھ سیکھ کر  بہترین نتائج دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ  جامعات المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام ہونے والا فیضانِ شریعت کورس لیول 1 کا سلسلہ جاری ہے جس کی مدت 5 ماہ ہے اوردورانیہ 3گھنٹے پیں۔

اوقات کار صبح 9:00تا12:00

اس کورس میں داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے قریبی جامعۃ المدینہ سے رابطہ فرمائیں یا اس میل آئی ڈی پر رابطہ فرمائیں۔

Islamibahan.jamia@dawateislami.net


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے  زیرِ اہتمام پاکستان بھر میں ہفتہ وار اصلاح اعمال کی کارکردگی وصول کی گئی جس کے مطابق مدنی تحریک کارکردگی درجِ ذیل ہے:

اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 11 ہزار 76

نفلی روزہ والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار978

نفلی رزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2ہزار965

نماز تہجد ادا کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار236


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن کے کابینہ اورنگی ٹاؤن  اور رنچھوڑ لائن کی اسلامی بہنوں کا کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں 48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح مجلس کفن دفن مفتشہ اسلامی بہن نے تربیت کی جس میں غسلِ میت و کفن دینے کا درست طریقہ سکھایا بالخصوص دوران تربیت اسراف و مستعمل پانی کے مسائل بھی سمجھائے گئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور خصوصیت کے ساتھ زون نگران اسلامی بہن شریک ہوئیں۔

زون نگران اسلامی بہن نے علاقائی دورے میں اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجمتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور، کابینہ داتا صاحب، ڈویژن سبزہ زار کے علاقے گنج بخش پارک میں سنتوں بھرے اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور خصوصیت کے ساتھ لاہور ریجن ذمہ دار اسلامی بہن بھی شریک ہوئیں ۔

لاہور ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو خوف خدا اور عشق ِ مصطفےٰ ﷺ سے معمور و معطر کرنے کےلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی نیز دعا کروائی اور آخر میں اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں ڈیرہ اسماعیل خان میں  زون نگران اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ للبنات کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ للبنات کی طالبات میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں اسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی کاموں کی ترغیب دلائی جس پر کئی طالبات نے تنظیمی ذمہ داری لینے کی نیتیں کیں۔

    اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ زون کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ساؤتھ اور کراچی ایسٹ زون کی علاقہ تا زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان و ریجن سطح شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دوران مشورہ شارٹ کورسز کی اہمیت بتاتے ہوئے مزید بہتر انداز سے کورسز کروانے اور اس شعبہ میں کمزوریوں کو دور کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں کے مسائل سن کر حل بھی دیا اور اس موقع پر اسلامی بہنوں نے مزید بہتر انداز سے کام کرنے کی نیتیں بھی کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام کورنگی جے ایریا کراچی  میں ایک شخصیت خاتون کی شادی کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں 2 کابينہ مشاورت و دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو عملی طور پر دین کی طرف آنے کی دعوت دی نیز سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ،نمازوں کی پابندی کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔