دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں لاہور شاہ پور کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور خصوصیت کے ساتھ لاہور زون نگران اسلامی بہن بھی شریک ہوئیں۔

لاہور زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی خدمت دین پر روشنی ڈالی اور دورِ حاضر میں دعوتِ اسلامی کی خدمت قرآن و سنت میں اپنے عطیات کے ذریعے مدد کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی اور مدرستہ المدینہ بالغات میں شرکت کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ ڈویژن بابر مارکیٹ میں محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن و علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت تقریبا 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس مالیات کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ” غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔آخر میں شرکائے محفل میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”فیضانِ غوثِ اعظم “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں پاکستان اور بیرون ملک کی کم و بیش5 لاکھ72ہزار776اسلامی بہنوں نے رسالہ ”فیضانِ غوثِ اعظم “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال  کے زیراہتمام پچھلے دنوں لاڑکانہ زو ن ، لاڑکانہ کابینہ، ڈویژن نصیرآباد میں پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں عوام وذمہ داران نے شرکت کی ۔

پاک سطح اصلاح اعمال ذمہ دار نے 63 نیک اعمال کے بارے مییں تفصیلی سمجھایا ۔ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ تک اپنے ذیلی حلقہ میں رسالہ جمع کروانے کی بھرپور ترغیب دلائی تمام اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی جھنگ زون علاقائی دورہ سطح اسلامی بہن نے کابینہ 18 ہزاری میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن سطح کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ 

اسلامی بہنوں کو وقت پر کارکردگی دینے اور کارکردگی شیڈول جمع کروانے کا ذہن بھی دیا گیا اور اپنے شعبہ کے مدنی کام بڑھانے کے لیے مدنی پھول عطا فرمائے اسلامی بہنوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بہت سی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ڈیرہ اسماعیل خان میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں  سمیت زون نگران نے شخصیات اجتماع میں شرکت کی۔

زون نگران نے صورت مصطفی ﷺ اور فضائل صدقات کے موضوع پر بیان کیا نیز دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ڈونیشن جمع کروائے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام  حافظ آباد زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی سطح تک تقرر کے اہداف دئیے گئے نیز گھریلو صدقہ بکسز کے آرڈر بڑھانے کا ذہن دیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لاہور جنوبی زون نگران نے شیخوپورہ کابینہ کا مدنی مشورہ لیاجس میں زون مشاورت ، کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سیکھنے کے مدنی پھول بیان کرتے ہوئےذمہ داران نے مدنی کام بڑھانے، جدول وقت پر دینے اور ٹیلی تھون کی کارکردگی مزید بہتر بنانےکی نیت کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لاہور ریجن نگران نے ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران،پشاور زون نگران،ہزارہ زون نگران اور کابینہ زون نگران کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس میں مدنی کاموں کو بڑھانے اور ٹیلی تھون کی کارکردگی بڑھانے کی کوشش کی ترغیب دلائی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لاہور ریجن نگران نےگلگت بلتستان زون نگران اور کابینہ نگران کے ساتھ بذریعہ کال مدنی مشورہ کیا جس میں مدنی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف کاموں کا فالو اَپ کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لاہور ریجن نگران نے حافظ آباد زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران نے مدنی کاموں میں ترقی کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے تقرری کے اہداف دئیے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پنجاب لالہ موسی میں زون اورریجن سطح کی ذمہ دار  اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد زون، اسلام آباد ریجن، جہلم چکوال زون اور واہ کینٹ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مکتبہ المدینہ کی پاکستان سطح کی ذمہ دارا سلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی مکتبۃالمدینہ کا سا مان آرڈر کروانے کے مدنی پھول پیش کئے۔