دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لاہور ریجن نگران نے حافظ آباد زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران نے مدنی کاموں میں ترقی کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے تقرری کے اہداف دئیے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پنجاب لالہ موسی میں زون اورریجن سطح کی ذمہ دار  اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد زون، اسلام آباد ریجن، جہلم چکوال زون اور واہ کینٹ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مکتبہ المدینہ کی پاکستان سطح کی ذمہ دارا سلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی مکتبۃالمدینہ کا سا مان آرڈر کروانے کے مدنی پھول پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن کے شہر دادو زون کی ایک اسلامی بہن نے استاذ العلماء شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا حافظ خادم حسین رضوی رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کی نیت سے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون کے لیے 10 یونٹ اور کچھ رقم پیش کی اور اسکے ساتھ ساتھ اسلامی بہن نے ایک پلاٹ کے کاغذات بھی دینی کاموں کے لیے دعوت اسلامی کو پیش کئے ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاڑکانہ زون،  لاڑکانہ کابینہ کے جامعۃالمدینہ لاڑکانہ میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں اور طالبات نے اپنی سرپرست اسلامی بہنوں کے ہمراہ شرکت کی۔

90 دن کاتجوید القرآن کورس، 26دن کامدنی قاعدہ کورس ، 41 دن کا معلمہ مدنی قاعدہ کورس سے فارغ ہونے والی اسلامی بہنوں اور ناظرہ و مدنی قاعدہ میں 15 اسلامی بہنیں کامیاب ہوئیں۔ اسلامی بہنوں کو سند بھی دی گئیں۔

اجتماع کے آخر میں طالبات نے قرآن پاک کی تعلیم کو عام کرنے کے جذبہ کے ساتھ مدرستہ المدینہ بالغات کو کھولنے کی نیت کی اور گھر میں مدرسہ بھی لگانے کی نیتیں پیش کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد کے علاقہ لطیف آباد نمبر 4 میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں کل 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں ہر ماہ اپنا نیک اعمال کا کارڈ جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد کابینہ،   ڈویژن تلک چاڑی میں 4 مقامات پر اصلاحِ اعمال اجتماعات منعقد ہوئے جن میں 79 تاسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اور دیگر ذمہ داران نے اجتماعات میں احترامِ مسلم کےموضوع پر بیان کیا ۔ اصلاح اعمال کے مطابق عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکاء و ذمہ داران نے نیتیں پیش کیں ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس دار السنہ کے زیر اہتمام   ہونے والے 12 دن کے رہائشی مدنی کام کورس جامعۃ المدینہ کی 36 طالبات نے مکمل کرنے کیا۔ کورس میں خاص طور پر 8 مدنی کاموں کی تربیت دی گئی مزید تجوید،نماز کے شرائط و فرائض کے ساتھ عملی طریقہ بھی سکھایا گیا۔

شرکااسلامی بہنوں نے مدنی کاموں میں عملا شریک ہونے،مدنی مذاکرہ سننے، مدرسۃالمدینہ میں پڑھنے پڑھانے جیسے مختلف نیک کام کرنے کی نیتیں کیں ۔


 دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں راولپنڈی کینٹ کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

گلگت بلتستان کی زون نگران اسلامی بہن سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو درست قراٰن کریم پڑھنے اور روزانہ تلاوت قراٰن پاک کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لاہور شمالی زون میں  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور شمالی زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کورس (مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد) کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کورس مزید کروانے کے اہداف دئیے ، ٹیسٹ کے نظام کو بہتر بنانے کےلئے مشورے لئے اورکابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں سے کارکردگی شیڈول لینے کی ترغیب دلائی۔


   اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں گڈاپ زون کی مختلف کابینہ گڈاپ، نوری آباداور گلشن معمار میں شعبہ ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی سطح تک ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ریجن مشاورت اسلامی بہن نے متعلقہ شعبہ کے اہم نکات سمجھاتے ہوئے صدقہ بکس بر وقت کھلوانے ، رجسٹریشن کروانے اورکارکردگی فارم درست فارمیٹ کے مطابق دینے کا ذہن دیا نیز گھریلو صدقہ بکس آرڈر دینے کی تربیت کی اور ہر منسلک اسلامی بہن کے گھر میں صدقہ بکس رکھوانے کا ہدف بھی دیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  رابطہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کلفٹن کابینہ میں ایک اہل ثروت اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں زون نگران و کابینہ نگران سمیت 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ” جنت و دوزخ “کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت کے حصول کی ترغیب دلاتے ہوئے نماز کی پابندی کرنے، سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور راہِ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔