
اسلامی
بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کورنگی کے ڈویژن لکھنوں میں اصلاح ِاعمال اجتماع
ہوا جس میں اصلاح ِاعمال کی علاقہ سطح ذمہ دار نے ’’ شُکر ‘‘کے موضوع پر بیان کیا
اور ڈویژن مشاورت نے اصلاح اعمال کی الجھنوں پر کلام کیا اجتماع میں 16 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی تمام نے نیک اعمال پر عمل کرنے اور آئندہ ماہ بھی اصلاح ِاعمال اجتماع
میں شرکت کی نیت کی۔

اسلامی
بہنوں کے شعبے ” شعبہ ٔتعلیم “ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں محمود آباد کے ایک کوچنگ سینٹر میں محفل نعت ہوئی
جس میں شعبۂ تعلیم کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں اور کوچنگ سینٹر کی طالبات و ٹیچرز نے شرکت کی۔
مبلغۃ ٔ
دعوتِ اسلامی نے تعلیم کی اہمیت کے موضوع پر بیان کیا۔ دعوتِ اسلامی اور اپنے شعبہ
کا تعارف کروایا ۔ ٹیچرز اور عوام اسلامی
بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب
دلائی جس پراسلامی بہنوں نیتیں بھی کیں ۔

دعوتِ اسلامی
بہنوں کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ
زون کی زون نگران اسلامی بہن نے کوئٹہ کابینہ
کی کابینہ تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ لیا جس میں ماہ رمضان کے نکات پر کلام ہوا اور ڈونیشن جمع کروانے اور دینی
کاموں کو بڑھانے کی نیتیں بھی کروائیں گئیں
نیز امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے
آئی ہوئی عیدی اور تحائف بھی ذمہ داران میں تقسیم ہوئے۔

اسلامی بہنوں کے شعبے مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کو نئے بالغات کے مدرسے
کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ سنتوں بھرے اجتماع میں
اعلان کے ذریعہ اسلامی بہنوں کو ذہن دیا گیا کہ تجوید کےساتھ قرآن پاک پڑھا جائے جس پر شرکاء نے مدرسہ میں ایڈمیشنز کی اچھی نیتیں
بھی کیں۔

اسلامی
بہنوں کے شعبے ڈونیشن بکس کے زیر ِاہتمام گزشتہ دنوں کورنگی
ساڑھے 3 میں کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن تا ذیلی مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن کا مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ کی بہتری کے
حوالے سے توجہ دلاتے ہوئے کارکردگی و شیڈول
بہتر بنانے کا ذہن دیا۔ دینی کام کو بہتر بنانے کے لئے۔ اہداف بھی دئیے گئے۔ شرکاء
نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

اسلامی
بہنوں کے شعبے علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابينہ میں
علاقائی دورہ ہوا جس میں کابینہ نگران تا ذیلی مشاورتوں نے شرکت کی۔
سنتوں بھرے
اجتماع کا ذہن دیا گیا۔ 3 ایسی اسلامی بہنوں نےآنے کی نیت پیش کی جو پہلےسنتوں بھرے اجتماع میں آتیں
تھیں مگر اب نہیں آتیں۔ مزید اس علاقائی دورے میں مدرسۃالمدینہ میں ایڈمیشن اور مدنی
قافلوں میں محارم کو شرکت کروانے کا بھی
ذہن دیا گیا۔

اسلامی
بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن کے8زون
کے197 مقامات پر کورس ”اسلامک ہیروز “کا انعقاد کیا گیا جن میں 4037 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
3698اسلامی
بہنوں نے آئندہ ہونے والے شارٹ کورسز کرنے کی نیت کی جبکہ 3595اسلامی بہنوں نے 313بار درود ِپاک پڑھنے کی نیت کی۔ کورس میں
شریک اسلامی بہنوں نے کورس کے حوالے سے
اپنے تاثرات بھی دئیے۔
ریجن
ملتان، زون بہاولپور، کابینہ بہاولپور،موسیٰ کالونی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد

اسلامی
بہنوں کے شعبے کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ریجن ملتان، زون بہاولپور، کابینہ
بہاولپور،موسیٰ کالونی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 30 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ
دار اسلامی بہن نےاجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل
دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا۔ ذمہ
دار اسلامی بہن کے ترغیب دلانے پر اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی سے منسلک ہونے اور
سنتوں بھرے اجتماع ِپاک میں شرکت کرنے کی نیتیں کیں۔
ریجن
ملتان، زون بہاولپور، کابینہ بہاولپور،مدینہ ٹاؤن میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد

اسلامی
بہنوں کے شعبے کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ریجن ملتان، زون بہاولپور، کابینہ
بہاولپور،مدینہ ٹاؤن میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
زون ذمہ
دار اسلامی بہن نےاجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل
دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا۔ ذمہ
دار اسلامی بہن کے ترغیب دلانے پر اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی سے منسلک رہنے اور
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت فرمائی۔ اجتماع پاک کے آخر میں 3 اسلامی
بہنوں نے اپنے گھروں میں کفن دفن اجتماع کروانے اور 3 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی
کی۔
پاکستان ، ریجن و کابینہ حیدرآباد ، ڈویژن سجاول کے علاقے جاتی میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد

اسلامی
بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان ، ریجن و کابینہ حیدرآباد ، ڈویژن سجاول کے علاقے جاتی میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 57 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
مبلغہ ٔ
دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں فیضان توبہ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اسلامی بہنوں
نے گناہوں سے توبہ کرنے اور اصلاحِ اعمال کے مطابق عمل کرنے کی نیتیں کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبے دار المدینہ کے زیر ِاہتمام گزشتہ دنوں دار المدینہ کورنگی کیمپس میں کلاس نائنتھ(9th)
اور میٹرک کی موجودہ طالبات کی تربیت کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
دارالمدینہ کی عالمی مجلس کی رکن اسلامی
بہن نے خوف خدا اور آسان نیکیوں کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ طالبات کو نیکیاں کرنے کا ذہن دیا جس کے نتیجے میں 46 طالبات نے رُوز صدقہ کرنے،
17 طالبات نے درس نظامی کرنے، 46 طالبات نے مدنی مذاکرہ دیکھنے، 20 طالبات نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،
46 طالبات نے شارٹ کورسسز کرنے ،54 طالبات نے رسالہ کا مطالعہ اور 42 طالبات نے
گھر درس دینے کی نیتیں کیں ۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! اِمسال 2021ء سے
جامعات المدینہ للبنات میں پڑھنے والی طالبات کو علومِ دینیہ کے ساتھ ساتھ مروّجہ
دنیاوی تعلیم سے بھی روشناس کروایا جائےگا تاکہ جامعات المدینہ للبنات سے فارغ
التحصیل مدنیّہ اسلامی بہنیں معاشرے کی بھرپور رہنمائی کرتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے
زندگی میں اسلام و سنّیت کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کریں۔ مجلسِ عصری علوم کے تحت ملک کے مخصوص جامعات
المدینہ میں دنیاوی تعلیم کا آغاز کیا جائے گا اس کی کچھ تفصیلات درج ذیل ہیں۔
پانچ سالہ
درسِ نظامی مع دنیاوی علوم درجہ اعدادیہ درجہ اساسیہ
اوقاتِ کار
8:00
تا 1:00 درسِ نظامی کے اسباق اور 1:00 تا 2:00 دنیاوی علوم پڑھائے جائیں گے۔ (دنیاوی
علوم پڑھنے کا طالبات کو اختیار ہوگا)
نصاب