
دعوتِ اسلامی
کےتحت گزشتہ دنوں بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران ریجن نگران ، پاکستان نگران
، کراچی ریجن نگران ، فیضان آن لائن اکیڈمی عالمی سطح نگران ، شعبہ تعلیم اور شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس’’ ایثار
کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ کے حوالےسے نکات بتائے اور بیرون ملک زیادہ سے زیادہ یہ کورس کروانے ،
رومن اردو، ہندی ، انگلش اور بنگلہ زبان میں تیار کروانے کےحوالےسے مدنی پھول
بتائے جس پر اسلامی بہنوں
نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کےتحت
گزشتہ دنوں سرجانی ٹاؤن ڈویژن گرین لائن میں ماہانہ دینی حلقہ کاانعقادہواجس میں زون ساؤتھ ،
کابینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ
لینے کاذہن دیااور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبہ المدینہ کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں
بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہواجس
میں مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
نےشرکت کی ۔
مکتبہ
المدینہ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے کے حوالے سے
نکات بتائے نیز تقسیم رسائل کی کارکردگی بڑھانے کاذہن دیتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے متعلق مدنی
پھول دیئے۔

دعوتِ اسلامی کےشعبہ ڈونیشن بکس للبنات کےتحت گزشتہ دنوں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس
میں ریجن ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کے حوالے سے نکات بتائے اور گھریلو
صدقہ بکس لگوانے، ڈونیشن بکس رکھوانے ،ڈونیشن بکسز کی مزید ڈیمانڈ دینے ،گھریلو
صدقہ بکس اور ڈونیشن بکسز کی ڈیٹا انٹری کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

اسلامی بہنوں کےشعبہ تعلیم کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں پاکستان سطح پر ایک دن پر مشتمل سیشن ’’مرشد دلوں کی راحت‘‘26 رمضان المبارک 2021ء کو منعقد ہوا، جس میں صاحبزادئی عطار سلمہ الغفار، عالمی مجلس مشاورت نگران ،عالمی مجلس مشاورت شعبہ تعلیم کی نگران ، پاکستان سطح مشاورت نگران ،شعبہ تعلیم نگران، کراچی ریجن نگران، ڈاکٹرز و پرنسپلز و ٹیچرز سمیت 98اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مشاورت شعبہ نگران اسلامی بہن نے بیان کیا اور صاحبزادئی عطار سلمہ الغفار نے شخصیات کی طرف سے کئےجانےوالےسوالات کے جوابات دیئےاور اسلامی بہنوں کودینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

اسلامی بہنوں کےشعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے
تحت رمضان المبارک میں 1 رمضان سے 20 رمضان المبارک تک کراچی ریجن میں کورس فیضان
ذوق قراٰن کا انعقاد ہوا۔
شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کےتحت 897 اور کورسز کے 59 درجوں جبکہ آن لائن کے بذریعہ
11 درجو میں یہ کورس ہواجن میں تقریباً 20,120 1اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے مدرستہ
المدینہ بالغات میں پڑھنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کی نیتیں کیں ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی میں اپنے
ڈونیشن بھی جمع کروانے کی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گلستان جوہر کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ڈویژن
سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے
ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا اور ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن ساؤتھ
1، ساؤتھ 2 ، ایسٹ 2، گوادر زون اور بن
قاسم زون میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے جشن ولادت امیر اہلسنت کی مبارک باد دیتےہوئے کابینہ نگران اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کےحوالے سے معلومات فراہم کیں اور دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں 147 مقامات
پر ذوقِ تلاوت کورس کا انعقاد ہوا جس میں 2 ہزار 47طالبات اور 288 عوام اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
20 دن کے کورس کے دوران اسلامی بہنوں کو قراٰنی
واقعات اور سورتوں کے فضائل بتائے گئےاور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے
کاذہن دیا گیا جس پر 108 اسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا ،
مزید نے داخلے کی نیتیں کیں نیز اسلامی
بہنوں نے مدنی مذاکرہ سننے، ہفتہ ورا سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہوا
جس میں زون نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا تقابل کرتے ہوئے جلد
سابقہ اہداف مکمل کرنے کا ذہن دیا۔ ساتھ
ہی ٹیلیفونک مدنی مشورے کرنے کے حوالے سے
نکات بیان کئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ
مشاورت اور ڈویژن نگران و مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کے حوالے
سے ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی جس
میں موبائل پر کار کردگی کمپوز کرنے
کا طریقہ سمجھایا اور ڈونیشن جمع کرنے کے
حوالے سے مدنی پھول دئیے نیزمزید محاسبہ کار کردگی کے بارے میں بھی اہم نکات
بتائے آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی کورنگی کابینہ میں58 مقامات پر فیضانِ تلاوت ِقراٰن کورس کاانعقادہوا جن میں 1500 سے زائد اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
کورس کے اختتام پر مبلغہ اسلامی بہن نےدعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی
بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پر 213 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ
المدینہ بالغات پڑھانے/پڑھنے کی، 507 اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی، 434 اسلامی بہنوں نے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی، 80 سے زائد اسلامی بہنوں نے مدنی کام کرنے کی نیتیں پیش کیں۔