دعوت ِاسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں ڈویژن کاہنہ نو   میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ اصلاح اعمال کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ اصلاحِ اعمال کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو اہم نکات بتائے اور ہفتہ وار ماہانہ کارکردگی کو بروقت جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال  کے تحت گزشتہ دنوں نارووال کابینہ و ڈویژن کا بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں نارووال کابینہ و ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ اسلامی بہن نے شعبہ میں کام کرنےکے حوالے سے اسلامی بہنوں کو اہم نکات بتائے اور کارکردگی بروقت جمع کروانے کا ذہن دیا مزید ماہانہ اصلاح ِاعمال اجتماع کے جدول کو سمجھایا اور ماہانہ اصلاح اعمال اجتماع منعقد کروانے کے اہداف دیئے نیز نئی جگہوں پر تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے بھی ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے کارکردگی وقت پر جمع کروانے ،ماہانہ کارکردگی بڑھانے کی نیتیں پیش کیں اور مدنی مذاکرہ کی کارکردگی سو فیصد کرنے کی بھی نیت کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ  للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں افتتاحِ بخاری کے موقعہ پر ڈیرہ اسماعیل خان زون میں مدنی مشورے کاسلسلہ ہوا جس ڈیرہ اسماعیل خان کے تینوں جامعات (پنیالہ شریف، ڈیرہ اسماعیل خان ، پہاڑ پور )کے مدنی عملے اور دور الحدیث کی طالبات کے ساتھ ساتھ درجہ اولیٰ کی نیو طالبات نے بذریعہ مدنی چینل سلسلہ افتتاح بخاری میں شرکت کی ۔

آخر میں ناظمہ اعلیٰ زون ڈیرہ اسماعیل خان نے طالبات و مدنی عملے کو مدنی کاموں کے ساتھ ساتھ تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے اور خوب خوب علم دین کو پھیلانے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  وانڈہ یارک اور وانڈہ نظامی میں دو نیو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہواجن میں فنانس زون مشاورت ذمہ دار، لکی مروت کابینہ نگران، ڈونیشن بکس ذ مہ دار،تجہیز و تکفین ذمہ دار محفلِ نعت ذمہ دار اور کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  پھول نگر اطراف کابینہ میں دینی حلقہ منعقد ہواجس میں پھول نگر اطراف کابینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے علمِ دین حاصل کرکے خوب نیکیاں حاصل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

اسی طرح گزشتہ دنوں ٹاؤن شپ ڈویژن کابینہ میں دینی حلقہ کاانعقاد ہوا جس میں جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو بڑھانے اور دینی حلقے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ کی ڈویژن ڈیرہ سٹی میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ جدول، مدنی مذاکرہ کارکردگی، ماہانہ نیک اعمال کارکردگی، ہفتہ وار رسالہ کی کارکردگی اور ایامِ قفلِ مدینہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں کابینہ شاہ پور ملتان روڈ  میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کابینہ نگران و مشاورت، ڈویژن نگران و مشاورت علاقہ نگران مع مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے حب جاہ کے موضوع پر بیان کیا اور علاقائی دورہ و ماہانہ مدنی قافلہ کارکردگی بڑھانے کے حوالے سے شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 25مئی   بروز منگل2021ء کو ملتان دارالسنہ اسلامی بہنوں کامدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ملتان دارالسنہ کی اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور رات کی ناظمہ اور دن کی خادمہ کے تقرر کے حوالے سے زون نگران اسلامی بہن کو اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے  تحت 25مئی بروز منگل 2021ء کو واپڈا ٹاؤن میں مدنی دورہ کاسلسلہ ہوا جس میں ملتان زون نگران ، ملتان زون سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اور ذیلی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کت دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی لاہور زون شاہپور کابینہ  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورتقرریاں مکمل کرنے اور جدول مضبوط کرنے کے اہداف دئیے نیز دینی کاموں میں اچھی کارکردگی پر اسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش کئے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون میں شعبہ شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورشعبہ شب وروز کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز ڈونیشن جمع کرنے ، رسالہ کارکردگی وقت پر انٹر کرنے اور کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشوره ہوا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور رسالہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔