دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  حیدرآباد ریجن حیدرآباد کابینہ ڈویژن آفندی ٹاؤن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن اور کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوراسلاف میں قربانی کا جذبہ پر نکات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات میں عملی شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے زیرِ اہتمام 26 مئی 2021ء بروز بدھ کوبذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ گرلزمیں ٹیچرٹریننگ کروانے کے حوالے سے نکات بتائے ، مزید مدارس المدینہ گرلز میں ناظمات کی تقرری کروانے اورنیو مدرسات کی تربیت کرنے اور اہداف مکمل کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن حیدرآباد کابینہ ڈویژن لطیف آباد نمبر 11 میں یاد ِرمضان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے”یادِ رمضان “کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان کی یاد اور غم ِرمضان کیسے نصیب ہواس پر کلام کیا نیزدعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے، مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینےاور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون جامشورو  کابینہ کے ڈویژن کوٹری میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کوہفتہ واراجتماع مضبوط و منظم انداز میں کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے   تحت گزشتہ دنوں واپڈا ٹاؤن میں مدنی دورے کاسلسلہ ہوا جس میں ملتان زون نگران ، ملتان زون سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اور ذیلی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  پاکستان کے شہر ملتان میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ملتان ریجن نگران ، ملتان و شجاع آباد زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ہدف بنا کر کام کرنے کاذہن دیا اور سالانہ ڈونیشن کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز تقرریوں کو مکمل کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


ملتان ریجن  کے علاقے ممتاز آباد میں مدنی مشورے کاانعقاد

Sat, 29 May , 2021
4 years ago

 دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن کے علاقے ممتاز آباد میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو آن لائن وبالمشافہ شارٹ کورسز کروانے اور دفتری کام میں بہتری لانے کےحوالے سے نکات بتائے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت      گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن کے ڈیرہ الہ یار زون میں اسلامی بہن کے انتقال پر تعزیت کاسلسلہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے مرحومہ کے لواحقین کو میت کی قضا نماز اور روزوں کا فدیہ ادا کرنے کا ذہن دیا جس پر گھر والوں نے میت کے نماز روزوں کی فدیہ ادا کرنے کی نیت پیش کی ۔ آخر میں انہیں میت کے ایصال ثواب کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت      کچھ دن قبل پاکستان گجرات میں ایصالِ ثواب کے سلسلہ میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں رکن عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہن نے بیان کیا ۔

محفل ِنعت میں شریک اسلامی بہنوں کو موت کی تیاری اور والدین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لے کر اپنے قرآن کو درست کرنے کی ترغیب دلائی جس پر سلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں قصور زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں فیروزپور کابینہ نگران اور کابینہ مشاورت ، ڈویژن نگران اور ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے جدول اور کارکردگی فارم سمجھائے نیز وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے اہداف دیئے اوراسلامی بہنوں کی دل جوئی کے لیے تحائف بھی دیئے جس پر سلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت گزشتہ دنوں    لاہور ریجن شیخوپورہ کابینہ میں بذریعہ کال غسلِ میت کی تربیت کاسلسلہ ہوا جس میں 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے غسل میت کا طریقہ ،کفن بچھانے اور کفن پہنانے کا طریقہ سمجھایا نیز اسراف اورمستعمل پانی کے مسائل سمجھائے جبکہ اس کے دیگر احکامات سیکھائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دیتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ ٹیسٹ دینےکی نیت بھی پیش کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں اطراف پروا کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں زون سطح مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون سطح شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات کےحوالے سے نکات بتائے اور کارکردگی فارم و کارکردگی جدول سمجھایا نیز مدرسۃ المدینہ بالغات کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے 26 جون کو مدرسۃ المدینہ بالغات کہولنے اور یکم جون کو 26 دن کے مدنی قاعدہ کورس شروع کرنے کےاہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔