لاہور ریجن
گوجرانوالہ زون کی علی پور چٹھہ کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے
تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن گوجرانوالہ زون
کی کابینہ علی پور چٹھہ میں مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
رکن زون
ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے میں بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول بیان کرتے ہوئے مدرسۃالمدینہ
بالغات کے درجات کو مزید بڑھانے کےحوالے سے اہداف دیئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تعداد
بڑھانے اور مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیا جس پر مدرسات نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
شعبہ اصلاح
اعمال للبنات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13
جون 2021 ء کو ریجن ملتان، زون بہاولپور، کابینہ ہارون آباد کی ڈویژن ہارون آباد میں
اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 9 حلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
بہاولپور کی شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کا بذریعہ کال مدنی مشورہ
شعبہ اصلاح
اعمال للبنات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11
جون 2021ء کو ریجن ملتان،زون
بہاولپور،کابینہ بہاولنگر میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ کال مدنی مشورہ لیاجس میں کابینہ،ڈویژن اور حلقہ ذمہ
داران نے شرکت کی۔
شعبہ اصلاح
اعمال للبنات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18
جون 2021ء کو ریجن ملتان ، زون بہاولپور کی کابینہ بہاولپور میں زون ذمہ دار
اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ نگران، کابینہ اصلاح اعمال ذمہ
دار اسلامی بہن، ڈویژن ذمہ داران سمیت ذیلی
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ
مدرستہ المدینہ بالغات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 جون 2021ء کو شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات پاک
کورسز مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ساؤتھ زون 2 کی زون ، کابینہ اور ڈویژن مشاورت
ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔
مدنی مشورے
میں ترقی کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے مدرسات کو ٹیسٹ پاس کروانے، مدارس میں جائزے
لینے، تفتیش کا نظام بہتر کرنے بالخصوص
صفائی کا نظام بہتر کرنے کے حوالے سے نکات دئیے۔
مدرستہ المدینہ بالغات شیش محل لیاقت آباد کابینہ میں کورسز کے دو مدارس کا جائزہ
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات للبنات دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون، ٹنڈو محمد خان کابینہ میں ایک تاجر اسلامی بہن کے گھر پر شخصیات دینی
حلقہ منعقد کیا گیا جس میں بیوٹیشنز، لیڈیز
ٹیلر اور اہل ثروت شخصیات اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
حیدرآباد ریجن
کے شعبہ دارالمدینہ میں اپنی خدمات انجام دینے والی اسلامی بہنوں کی اس ہفتے محاسبہ کارکردگی یہ رہی۔
125اسلامی
بہنوں نے اپنا جائزہ لیا۔
16 اسلامی
بہنوں نے ایک پارے کی تلاوت کی۔
34 اسلامی
بہنوں نے آدھے پارے کی تلاوت کی۔
48 اسلامی
بہنوں نے گھر درس دیا۔
28 اسلامی
بہنوں نےروزانہ 1200 درود پاک پڑھے۔
99 اسلامی
بہنوں نے روزانہ 313 درود پاک پڑھے۔
92 اسلامی
بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کیا۔
18 اسلامی
بہنوں نے تہجد پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
8 اسلامی
بہنوں نے نفل روزے رکھے۔
کراچی صحرائے مدینہ زون گلشن معمار کابینہ میں ریجن نگران اسلامی بہن کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام 10 جون 2021ء بروز جمعرات کراچی، صحرائے مدینہ زون، گلشن معمار کابینہ میں ریجن نگران اسلامی بہن نے کابینہ سطح ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا ۔
کراچی ساؤتھ زون 1 کی کابینہ ڈیفنس میں ریجن نگران اسلامی بہن کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 12 جون 2021 ء بروز ہفتہ کراچی ڈیفنس کابینہ میں ریجن نگران اسلامی بہن نے کابینہ نگران و مشاورتوں کا مدنی مشورہ لیا۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 16 جون 2021ء کو بلوچستان، کوئٹہ زون میں ریجن نگران اسلامی بہن نے
آن لائن مدنی مشورہ لیا جس میں کوئٹہ زون
نگران، قلات و خاران کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی ریجن نگران اسلامی بہن کا شعبہ روحانی علاج کی ساؤتھ 1 اور ساؤتھ 2 کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوت ِاسلامی
کے زیر اہتمام 19 جون 2021ء کو کراچی ریجن نگران
اسلامی بہن نے کراچی کی
زون ساؤتھ 1 اور ساؤتھ 2 کی شعبہ روحانی علاج کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں
ریجن و زون شعبہ روحانی علاج ذمہ داران
اور تعویذات عطاریہ کے بستے کی ناظمہ و مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
Dawateislami