دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کےتحت گزشتہ دنوں لاہور جنوبی زون میں محفلِ نعت کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’زندگی کی بے ثباتی‘‘ کےموضوع پر بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو علم دین سیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں داتا صاحب کابینہ اور بحریہ ٹاؤن کابینہ کی ازمیر ٹاؤن ڈویژن میں ماہانہ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں کابینہ ڈویژن ،علاقہ و ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے شعبے میں ترقی کرنے اور دینی کام کو بڑھانےسے متعلق اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات فراہم کئے نیز ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کوکامیاب بنانےکےحوالے سے مدنی پھول دیئے اور ہر سطح کی تقرریوں کو مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن داتا صاحب کابینہ کی ڈویژنز اقبال ٹاؤن ، گلشن راوی اور سبزازار میں مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں کابینہ نگران، ڈویژن نگران، علاقائی نگران اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اوردینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سےنکات بتائے نیز کارکردگی جدول مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف بھی دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں جبکہ اچھی کارکردگی پر اسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش کئے ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن پھول نگر کابینہ کی ڈویژن چھانگا مانگا  میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں کابینہ نگران ڈویژن نگران اور علاقائی نگران مع مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو مضبوط کرنے مشاورتیں مکمل کرنے اور کارکردگی جدول مضبوط کرنے کا ذہن دیاجس پراسلامی بہنوں نے اہداف کو مکمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کےتحت گزشتہ دنوں نارووال کابینہ کی ڈویژن ظفروال میں اصلاحِ اعمال اجتماع  کاانعقاد ہوا جس میں تقریبا 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے تربیتی بیان کیاجس میں گناہوں سے بچنے اور نیکیوں پر استقامت پانےکے لئےاصلاحِ اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیانیز اسلامی بہنوں کو روزانہ رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کا جائزہ لینے اور اصلاح ذمہ داراسلامی ذہن کو جمع کروانےکی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن  گوجرانوالہ زون کی کابینہ علی پور چٹھہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن زون ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے میں بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول بیان کرتے ہوئے مدرسۃالمدینہ بالغات کے درجات کو مزید بڑھانے کےحوالے سے اہداف دیئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تعداد بڑھانے اور مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیا جس پر مدرسات نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


شعبہ اصلاح اعمال للبنات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  13 جون 2021 ء کو ریجن ملتان، زون بہاولپور، کابینہ ہارون آباد کی ڈویژن ہارون آباد میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 9 حلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں میں نیک اعمال کے رسائل تقسیم کئے گئے اور فیضانِ نیت کے موضوع پر بیان کیا گیا۔ اسکے علاوہ اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے کے بارے میں بھی ترغیب دلائی گئی۔اسلامی بہنوں نے نیک اعمال پر عمل کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے، سننے اور اسکی دعوت عام کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا۔

شعبہ اصلاح اعمال للبنات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  11 جون 2021ء کو ریجن ملتان،زون بہاولپور،کابینہ بہاولنگر میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ کال مدنی مشورہ لیاجس میں کابینہ،ڈویژن اور حلقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبہ کے تحت لی جانے والی ماہانہ اور ہفتہ وار کارکردگیوں کی تفصیلات سمجھائی گئیں اور اہداف مقرر کئے گئے۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو پیش آنے والے مسائل کا حل پیش کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

شعبہ اصلاح اعمال للبنات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  18 جون 2021ء کو ریجن ملتان ، زون بہاولپور کی کابینہ بہاولپور میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ نگران، کابینہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن، ڈویژن ذمہ داران سمیت ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کی کارکردگی مضبوط کرنے کے متعلق مدنی پھول سمجھائے گئے ۔ مدنی مذاکرہ کارکردگی، ہفتہ وار کارکردگی اور ماہانہ قفل مدینہ کارکردگی کو مضبوط بنانے کے مدنی پھول سمجھائے گئے ۔ اسکے علاوہ ہفتہ وار رسالہ کارکردگی ایڈ کرنے کا طریقہ بھی سمجھایا گیا۔ اسلامی بہنوں کو اصلاح اعمال اجتماع کروانے کی ترغیب دلائی گئی نیز نئی اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ عوام اسلامی بہنوں کو سمجھانے کا طریقہ بھی سکھایا گیا۔ اسلامی بہنوں نے اہداف کو قبول فرماتے ہوئے اصلاح اعمال کے تحت دینی کاموں کو ترقی دینے کا اظہار کیا۔

شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19  جون 2021ء کو شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات پاک کورسز مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ساؤتھ زون 2 کی زون ، کابینہ اور ڈویژن مشاورت ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں ترقی کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے مدرسات کو ٹیسٹ پاس کروانے، مدارس میں جائزے لینے، تفتیش کا نظام بہتر کرنے بالخصوص صفائی کا نظام بہتر کرنے کے حوالے سے نکات دئیے۔

پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے قاعدہ وناظرہ ٹیسٹ پاس مدرسات کی لسٹ تیار کرنے اور ماہ جون میں ہر ڈویژن میں نیو مدارس کھولنے کا ہدف بھی دیا ۔مدنی مشورے کے آخر میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران کو ڈونیشن کی اچھی کارکردگی پر تحائف دئیے۔ذمہ داران نے ہاتھوں ہاتھ اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 جون 2021ء کو شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرستہ المدینہ بالغات شیش محل لیاقت آباد کابینہ میں کورسز کے دو  مدارس کا جائزہ کیا ۔متفرق تحریری کام چیک کئے۔ مدرسہ کو تعلیمی معیار مزید بہتر کرنے اور تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔ پڑھنے والیوں کو تدریسی ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد تدریسی خدمات انجام دینے اور نئے مدارس کھولنے کا ذہن دیا۔ ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار پیش کیا ۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات  للبنات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون، ٹنڈو محمد خان کابینہ میں ایک تاجر اسلامی بہن کے گھر پر شخصیات دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں بیوٹیشنز، لیڈیز ٹیلر اور اہل ثروت شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران نے شرکا کو وضو اور غسل کا طریقہ سکھاتے ہوئے مدنی پھول پیش کئے اور سنتو ں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ حلقے کے اختتام پر مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسيم کئے گئے۔