دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں سرگودھا بھلوال اور جڑانوالہ زونز کی روحانی علاج کی ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کوتربیتی نکات بیان کئےاور ماہانہ کارکردگی فارم و جدول پر کلام کیانیز ماہانہ کارکردگی جدول کا فالواَپ کیا اور شعبےکےدینی کاموں پرباہم تبادلہ خیال کیا جبکہ اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی پیش کئے۔ آخر میں سیال موڑ کابینہ میں ہونےوالے نئے بستے کی کارکردگی کا فالو اَپ بھی لیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کی ڈویژن کورنگی ساڑھے 3 کراچی میں 2مدارس کے جائزہ کاسلسلہ ہوا جن میں ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدارس کے جدول، حاضری رجسٹراورتکمیلی جدول فارم کاجائزہ لیا اور مدرسات کو مدارس کےنظام میں بہتری لانےحوالےسےنکات بتائے نیزطالبات کورسالہ نیک اعمال کے ذریعےاپنےاعمال کاجائزہ لینےکاذہن دیا جس پر مدرسات و طالبات نے ہاتھوں ہاتھ اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کےتحت کراچی بلدیہ ٹاؤن کےڈویژن رئیس گوٹھ اورمہاجر کیمپ میں مدنی مشوروں کا انعقاد ہواجن میں  تقریبا32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے غسل و کفن کا طریقہ سکھایا اور کفن و دفن کی تربیت لے کر ضرورت پڑنے پر غسل وکفن دینے کی ترغیب دلائی نیزمیت کے عیبوں کو چھپانے اور خوبیوں کو بیان کرنے کی فضیلت بیان کی۔ مزید رہنمائی کے لئے کتاب ’’تجہیز وتکفین‘‘ کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے کتاب پڑھنے کی نیت کااظہار کیا۔ اسی طرح دینی کاموں میں حصہ لینے اور قربانی کی کھال دعوتِ اسلامی کو دینے کاذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 کی سُرجانی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران اور زون مشاورتوں کی 45 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’وقت کی اہمیت اوراحساس ذمہ داری‘‘ کےموضوع پر بیان کیا نیز وقت پر کارکردگی دینے اورمدنی مشورے میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی جبکہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے قربانی کے سلسلے میں ہونے والے کورس بنام ’’ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ کے نکات بیان کئےنیزاس کورس کےلئے زیادہ تعداد میں اسلامی بہنوں کو دعوت دینے اور ہر سطح پر اس کورس کو کروانے کاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں جوہر ٹاؤن کابینہ لاہورمیں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ڈویژن ذمہ دار اور علاقائی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن شارٹ کورسز اور دارالسنّہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کا فالو اَپ کیا اور کورس بنام ’’ ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ ‘‘کےحوالےسے نکات بتائے نیز ’’نماز و طہارت ‘‘کورس کے لئے مدرسات کے ٹیسٹ دلوانے کے اہداف دیئے۔


قصور کابینہ کی ڈویژن حسنین آبادلاہور میں نئےمقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز 

Tue, 29 Jun , 2021
4 years ago

دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں قصور کابینہ کی ڈویژن حسنین آباد لاہورمیں نئےمقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اجتماعِ پاک کاآغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔اس کےبعد قصور زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرابیان کیا ۔ اجتماعِ پاک کا اختتام صلوٰۃ و سلام اور اختتامی دعا پر ہوا ۔ آخری میں زون نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں میں معاونت کرنے کےحوالے سے ذیلی نگران اور مشاورت کی اسلامی بہنوں کا تقرر کیا نیز اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا طریقہ بتایا اور دینی کاموں کو مدنی مرکز کی طرف سے دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کےتحت گزشتہ دنوں لاہور جنوبی زون میں محفلِ نعت کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’زندگی کی بے ثباتی‘‘ کےموضوع پر بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو علم دین سیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں داتا صاحب کابینہ اور بحریہ ٹاؤن کابینہ کی ازمیر ٹاؤن ڈویژن میں ماہانہ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں کابینہ ڈویژن ،علاقہ و ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے شعبے میں ترقی کرنے اور دینی کام کو بڑھانےسے متعلق اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات فراہم کئے نیز ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کوکامیاب بنانےکےحوالے سے مدنی پھول دیئے اور ہر سطح کی تقرریوں کو مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن داتا صاحب کابینہ کی ڈویژنز اقبال ٹاؤن ، گلشن راوی اور سبزازار میں مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں کابینہ نگران، ڈویژن نگران، علاقائی نگران اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اوردینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سےنکات بتائے نیز کارکردگی جدول مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف بھی دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں جبکہ اچھی کارکردگی پر اسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش کئے ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن پھول نگر کابینہ کی ڈویژن چھانگا مانگا  میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں کابینہ نگران ڈویژن نگران اور علاقائی نگران مع مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو مضبوط کرنے مشاورتیں مکمل کرنے اور کارکردگی جدول مضبوط کرنے کا ذہن دیاجس پراسلامی بہنوں نے اہداف کو مکمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کےتحت گزشتہ دنوں نارووال کابینہ کی ڈویژن ظفروال میں اصلاحِ اعمال اجتماع  کاانعقاد ہوا جس میں تقریبا 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے تربیتی بیان کیاجس میں گناہوں سے بچنے اور نیکیوں پر استقامت پانےکے لئےاصلاحِ اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیانیز اسلامی بہنوں کو روزانہ رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کا جائزہ لینے اور اصلاح ذمہ داراسلامی ذہن کو جمع کروانےکی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کی ۔