
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں ناظم آباد کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 38 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اس میں غسل و کفن کا شرعی طریقہ سکھایا گیا نیز اسلامی بہنوں کو موت اوراس کے بعد کے مراحل کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کاذہن دیا گیا جبکہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور
دوسروں کو بھی ساتھ لانے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اجتماعِ
پاک میں شرکت کرنے مزید دیگر اسلامی بہنوں کو ساتھ لانے کی نیتیں پیش کیں ۔
شعبہ روحانی
علاج للبنات کے زیر اہتمام کراچی بلدیہ،اورنگی
اور رشید آباد میں مدنی مشوروں کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے بلدیہ،اورنگی اور رشید آباد میں مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا۔
شعبہ روحانی علاج کی زون
مشاورت اسلامی بہن نے ان مقامات پر لگنے والےبستے کا جائزہ لیا اور بستہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا۔
شعبہ روحانی علاج کی زون
مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے
ہوئے تربیت کی اور
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن کی طرف سے دئیے گئے اہم نکات پر توجہ دلائی۔ اثاثہ جات کے حوالے سے تفصیلات لیں
اور تمام بستہ مشاورت کو سنتوں بھرے
اجتماع میں مدنی بہار کے بینرز لگا کر بیٹھنے اور مدنی بہاریں وصول کرنے کا بھی ذہن
دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال للبنات کے
تحت بلدیہ کابینہ کراچی کے ڈویژن نیول کالونی میں اصلاحِ اعمال اجتماع ہوا جس میں
کابینہ مشاورت اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار سمیت 23 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نےاجتماع ِپاک میں شریک اسلامی بہنو ں کو رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ
لینے اور دینی کام کرنے کی ترغیب پر بیان کیا نیز عاملات نیک اعمال کی تعداد بڑھانے کےحوالے سے مدنی پھول
بھی دیئےجس پر 19 اسلامی بہنوں نے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔
کراچی زون
ساؤتھ 2 بلدیہ کابینہ میں لنک کے ذریعے تربیتی سیشن کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں کراچی زون ساؤتھ 2 بلدیہ کابینہ میں لنک کے ذریعے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی سطح اور پاکستان سطح کی 4 4 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تربیتی سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ تعلیم
کے کام کو آگے بڑھانے، اپنا احتساب کرنے ، امیرِ اہل سنّت کے ملنساری کے اندازاور
ہر ایک سے دل جوئی کرنے کے انداز کے متعلق اہم مدنی پھول دیئےگئے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔
کراچی ریجن صحرائے مدینہ زون گلشن معمار کابینہ
میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن صحرائے مدینہ زون گلشن معمار کابینہ میں کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً
15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو نزع کی سختیوں کے بارے میں آگاہ کیا
نیز میت کو غسل وکفن دینے کا طریقہ بتاتے ہوئے مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے
بارے میں نکات فراہم کئے نیز اسلامی بہنوں کو اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے
کا ذہن دیا۔ اس تربیتی اجتماع میں پاکستان نگران اور زون نگران اسلامی بہن نے بھی شرکت
کی ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت بلدیہ کے ڈویژن سعید آباد کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی 10
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے
ای-رسید کے نفاذ کے متعلق کلام کیا اور ہفتہ وار رسالہ زیادہ سے زیادہ اسلامی
بہنوں کو پڑھوا کر خوب علمِ دین پھیلانے کی ترغیب دلائی نیز امیرِ اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں کارکردگی پہنچانے کےلئے تعداد مقررہ وقت
تک بڑھانے کی بھی ترغیب دلائی جبکہ کارکردگی جدول پر عمل کرنےاورمقررہ وقت پر ذمہ
دار اسلامی بہنوں کو جمع کروانے کاذہن دیا ۔
کراچی اورنگی کابینہ ڈویژن پاکستان بازار
الفتح میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی اورنگی کابینہ ڈویژن پاکستان
بازار الفتح میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 15اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو کفن
دفن کے اہم مسائل سکھائیں نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن
دیا۔
کراچی ریجن
بلدیہ کابینہ کی ڈویژن سعید آباد میں کفن
دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن بلدیہ کابینہ کی ڈویژن
سعید آباد میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ کفن
دفن کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے سے متعلق معلومات فراہم
کیں نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں لانڈھی کابینہ کراچی میں دینی حلقےکاانعقادہوا جس میں شعبہ تعلیم کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے ’’نیکی کی دعوت کے فضائل ‘‘ کےموضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت ِاسلامی کے
شعبہ جات میں ترقی کے حوالےسے مدنی پھول پیش کئے نیز خصوصی اسلامی بہنوں میں دینی
کاموں کے لئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو
ترغیب بھی دلائی جبکہ سالانہ کارکردگیوں میں
بہتری آنےپرحوصلہ افزائی کرتےہوئے تحائف
بھی پیش کئے۔

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن نیو کراچی کابینہ میں
کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے سے متعلق معلومات فراہم
کیں نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 صدر کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم
و بیش 83 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
سطح کی شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے کے حوالے سے شرعی معلومات
فراہم کیں نیز مستعمل پانی اوراسراف سے بچنے کے متعلق بھی اہم نکات پیش کئے۔
کراچی ریجن گوادر زون ڈویژن ڈام میں شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ
للبنات کے زیر اہتمام کراچی ریجن گوادر زون ڈویژن ڈام میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی
بہن ”ہمارا کردار کیسا ہونا چاہیے؟“کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی نیز دینی کاموں کو اچھے انداز پر کرنے اور ڈونیشن
جمع کرنے کے حوالے سے سمری بنانا سکھایاجبکہ ای رسید کی اہمیت اور ای رسید کا نفاذ کا طریقہ
بھی بتایا ۔