اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام09 جولائی 2020ء کو فیروز پور روڈ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں تمام ڈویژن کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقائی دورہ کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورنیکی کی دعوت کے فضائل بیان کرتے ہوئے شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام پنڈی کینٹ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پنڈی اسلام آباد کی زون علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے اور شرکت کروانے کی ترغیب دلائی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام07 جولائی 2020ءکو فیروز پور روڈ کی ڈویژن نشتر کالونی میں بذریعہ کانفرنس کال مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن علاقائی ذمہ دار، کابینہ علاقائی دورہ ذمہ دار، کابینہ تجہیز و تکفین کی ذمہ دار، علاقہ مدنی انعامات ذمہ داراور علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کے مدنی کاموں کے حوالے سے تفصیلاً بریف کیا نیز ون ڈے سیشن میں شرکت کرنےاور اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ ساتھ انفرادی طور پر دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام07 جولائی 2020ءکووہاڑی زون علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ماتحت اسلامی بہنوں کے ہمراہ علاقائی دورہ کیا۔

ابتداء میں 26 منٹ تربیت کے مدنی پھول دئیے گئے نیزبعد میں انفرادی طور پر نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ  کے زیر ِ اہتمام یکم جولائی 2020ء بروز بدھ ملتان زون میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں ملتان زون کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ماتحت اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی دورہ کیا اور مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی دورے سے قبل ذمہ دار اسلامی بہنوں کو 26 منٹ تربیتی نکات بھی دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے تحت 26  جون 2020ء کوواہگہ کابینہ کی اسلامی بہنوں کاٹیلیفونک اجلاس ہوا جس میں واہگہ کابینہ کی تمام ڈویژن علاقائی دورہ کی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے نیکی کی دعوت کے فضائل بیان کئے اور لاک ڈاؤن میں مدنی کام جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ وقت پر کارکردگی مکمل کرنے کاذہن دیا۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی زندگی نیکیوں میں گزارنےاور دوسروں کی اصلاح کرنے کا جذبہ دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے تحت 26  جون 2020ء کوزنجانی کابینہ کی اسلامی بہنوں کاٹیلیفونک اجلاس ہوا جس میں علاقائی دورہ کی ڈویژن ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے نیکی کی دعوت کے فضائل بیان کئے اور لاک ڈاؤن میں مدنی کام جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ وقت پر کارکردگی مکمل کرنے اور آئندہ کے اہداف جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے تحت 25  جون 2020ء کو اسلامی بہنوں کاٹیلیفونک اجلاس ہوا جس میں علاقائی دورہ کی زون ذمہ دار سمیت شمالی زون کی تمام کابینہ علاقائی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے نیکی کی دعوت کے فضائل بیان کئے اور لاک ڈاؤن میں مدنی کام جاری رکھنے کی ترغیب دلائی۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو فون پر نیکی کی دعوت دینے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور ون ڈے سیشن میں اپنی اور گھر والوں کی شرکت کو یقینی بنانےکی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 23 جون 2020ء علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں اسلام آباد زون اور ڈویژن ذمہ داران ساتھ کابینہ نگران ، علاقائی دورہ کی کابینہ کی علاقائی ذمہ دار اور دیگر کابینہ کی مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نےہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے اور دوسری اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کے ساتھ ساتھ نیکی کی دعوت دینے کی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 23 جون 2020ء کو لاہور ریجن  میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں پاک سطح اور لاہور ریجن کی علاقائی ذمہ داران سمیت کابینہ ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ پاک سطح اور لاہور ریجن کی علاقائی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے ابتداءً 26 منٹ علاقائی دورہ کے مدنی پھول بیان کئے گئے، بعد ازاں انفرادی طور نیکی کی دعو ت پیش کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 23 جون 2020ء کو وہاڑی زون میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں مجلس علاقائی دورہ وہاڑی زون کی ذمہ دار اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ ابتداءً 26 منٹ علاقائی دورہ کے مدنی پھول بیان کئے گئے، بعد ازاں انفرادی طور نیکی کی دعو ت پیش کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 22 جون 2020ء کو فیصل آباد ریجن میں ٹیلیفونک اجلاس  ہوا جس میں چار اراکین زون نے شرکت کی۔ مجلس علاقائی دورہ کی رکن ریجن اسلامی بہن نے شرکا کو کارکردگی اور شیڈول فارم صحیح وقت پر جمع کروانے، اپنی ذمہ داران کے ساتھ مربوط رہنے، مدنی خبروں اور تقرریا ں مکمل کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں نے تمام مدنی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کی نیتیں کیں۔