22 اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف سطح کے ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوری دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےسنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں شرکت کرنےاور ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ نگران شوریٰ نے ذمہ داران کو کم و بیش 800 صفحات پر مشتمل کتاب ”فرض علوم سیکھئے“ کا مطالعہ کرنے اور زیادہ سے زیادہ علم دین حاصل کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پرنگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی برکت علی عطاری بھی موجود تھے۔


22اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانامحمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ نگران شوری نے شخصیات کو دعوت اسلامی کے ساتھ جانی و مالی تعاون کرنے کی درخواست کرتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر جمعرات کو پاکستان کے مختلف شہروں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاجاتا ہے جس میں کثیر عاشقانِ رسول بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 6 جنوری 2022ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ’’قرا ٰنی تعلیم سکھایئے اور عمل کیجئے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے قراٰنِ پاک سیکھنے، سکھانے اور قراٰنِ پاک کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ اجتماعِ پاک میں پڑھے جانے والے درودِ پاک کا سلسلہ ہواجبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور صلاۃ و سلام پڑھا نیز اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت مکتبۃ المدینہ کے بستے(ا سٹال) پر تشریف لے گئے اور کُتُب و رسائل کا تعارف کروایا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز، پروفیشنلز اور وکلاء حضرات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ دینی کاموں کےلئے بھی وقت نکالنےاور شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے کورسز کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ قاری سلیم عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 19 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ رکن عالم ملتان میں مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی کے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئےنیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کا ذہن دیا۔ اجتماع کے اختتام عاشقان رسول 12دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے کے مسافر بنے۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری، قاری سلیم عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔


پنجاب کے شہر ملتان میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں خطیب اہلسنت حضرت علامہ مولانا سید مظفر حسین شاہ صاحب کی آمد ہوئی جہاں شعبہ رابطہ بالعلما کے ذمہ داران، نگران زون اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔

علامہ سید مظفر حسین شاہ صاحب کو فیضان مدینہ کی مسجد، جامعۃ المدینہ، دار الافتاء اہلسنت اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا گیا۔ اس موقع پر سید مظفر حسین شاہ صاحب کی دار الافتاء اہلسنت کے مفتی محمد سرفراز عطاری مدنی سے ملاقات بھی ہوئی جس میں مختلف امور پر گفتگو کا سلسلہ ہوا۔آخر میں علامہ صاحب نے دعوت اسلامی کی دینی کاوشوں اور دین اسلام کی ترویج کے لئے ہونے والی جد و جہد کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


جامعات المدینہ(دعوت اسلامی) میں زیرِ تعلیم طلبۂ کرام کی تعلیمی و تربیتی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس کےلئے بالخصوص دورۃ الحدیث اور بالعموم درجہ خامسہ سے درجہ سابعہ تک کے طلبہ کرام کے لئے مقالہ نگاری کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے کی پہلی نشست 30 اکتوبر 2021ء بروز ہفتہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ ملتان میں ہوئی۔ نشست میں دعوت اسلامی کے تصنیفی و تحقیقی ادارے اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ ) کی جانب سے مولانا راشد علی عطاری مدنی (ناظم و نائب مدیر ماہنامہ فیضان مدینہ) نے طلبہ کو مقالہ نگاری کے اصول و ضوابط اور طریقہ کار بیان کیا۔ نشست کے آخر میں طلبہ کرام کو اچھا مصنف و محرر بننے کے لئے ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلے میں مضامین لکھنے کا بھی ذہن دیا گیا۔

اس نشست میں مقالہ نگاری کے حوالے سے بیان کئے گئے چند اہم نکات یہ ہیں:

٭تحریر وتصنیف کی اہمیت و ضرورت ٭تحریر و تصنیف میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ٭موضوع کا انتخاب ٭انتخاب موضوع سے قبل چند ضروری باتیں ٭مقالہ کیسے لکھیں؟ ٭مقالہ کی خاکہ سازی ٭جمع مواد کے طریقے وغیرہ

نشست کے بعد ناظم ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا راشد عطاری مدنی نے شعبہ رابطہ بالعلماء والمشائخ کے نگران مولانا افضل عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ دار سلیم بلالی عطاری اور محمد صفدر عطاری کے ہمراہ شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا غلام شبیر سعیدی صاحب، مولانا انس عطاری مدنی صاحب اور مولانا انصر عطاری مدنی صاحب، مولانا نعمان کوکب عطاری مدنی صاحب اور جامعۃ المدینہ کے دیگراساتذہ کرام سے ملاقات کی۔

بعد ازاں ناظم ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا راشد عطاری مدنی اور شعبہ رابطہ بالعلماء والمشائخ کے نگران مولانا افضل عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ملتان میں قائم جامعہ عربیہ انوارالعلوم میں شیخ الحدیث حضرت علامہ سید ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب، جامعہ ہدایۃ القراٰن میں شیخ الحدیث حضرت علامہ عثمان پسروری صاحب اور جامعۃ المدینہ اشاعت الاسلام میں کنزالمدارس بورڈ کے رکن مولانا احمد سعید صاحب سے ملاقات کی۔ذمہ داران نے ان علمائے کرام کو ماہنامہ فیضان مدینہ اور اس میں جاری تحریری مقابلے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہیں اپنے طلبہ کو تحریری مقابلے میں شرکت کروانے کی درخواست کی۔


دعوت اسلامی کے تحت 30 مئی 2021ء کو ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈی جی خان زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی۔

بعد ازاں اسی مقام پر شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران پاکستان مشاورت نے مدرسۃ المدینہ بالغان کو مزید بڑھانے کے اہداف دیئے۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں شعبہ خدام المساجد و المدارس، اثاثہ جات اور تعمیرات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ نگران، ریجن اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔

اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری نے ان تینوں شعبوں کو آپس میں لنک کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر حاجی علی عطاری کا کہنا تھا کہ آگے چل کر ہم One Windowسسٹم پر جانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سسٹم سے جلد اور خوبصورت مسجد و مدارس کی بہاریں آئیں گی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5 دسمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری، نگران مجلس ویلفیئر شفاعت علی عطاری اور دیگر شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اپنے شعبے کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔


ملتان میں قائم دعوت اسلامی کے جامعۃالمدینہ میں سنتوں بھرا اجتماع ہواجس میں ملتان ریجن کے اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ اس اجتماع میں  جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کو خود کفیل بنانے اور ماہ نومبر 2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون مہم کے حوالے سے کلام ہوا۔ دوران اجتماع ماہ فروری سے تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور لاک ڈاؤن میں ہونے والے تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کے بارے میں گفتگو بھی کی گئی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو یہ ذہن دیا وہ تعلیمی اوقات کار کے علاوہ طلباء کے ساتھ بیٹھے اور انہیں بھی مدنی کاموں کی ترغیب دلائیں۔


محمد جعفر ندیم (ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل ملتان )، خواجہ قیصر بٹ (ممبر بار کونسل ملتان و ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان)، محمد ایوب بزدار (اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب لاہور ہائی کورٹ بینچ ملتان)، امجد علی انصاری (اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب ملتان بینچ)، محمد بلال عطاری (ایڈوکیٹ و ممبر ڈسٹرکٹ بار ملتان) اور محمد عمران (ایڈوکیٹ ہائی کورٹ) سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی مجلس وکلاء کی دعوت پر مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان آمد ہوئی۔ نگران زون اور زون ذمہ دار نے ان اسلامی بھائیوں کو مجالس جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ، تعمیرات، آئمہ مساجد اور دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ نگران زون نے وکلاء حضرات کو دنیا بھر میں دین متین کی خدمات اور موجودہ صورت حال میں ہونے والے فلاحی کاموں، تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں اور بچوں کو خون کے عطیات کی فراہمی کے سلسلے میں ملک بھر میں چلائی جانے والی بلڈکیمپین کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کےفلاحی کاموں کو سراہا۔