ملتان میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں شعبہ تعلیم اور ڈاکٹر مجلس کے زیر اہتمام پروفیشنلز اسلامی بھائیوں کےلئے ایک نشست کا اہتمام کیاگیاجس میں ڈاکٹر شاہد، ڈاکٹرفراز، ڈاکٹر شفیق، ڈاکٹر احسان اللہ، ڈاکٹر شجاعت، لیکچرار ڈاکٹر عرفان مزاری اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی قاری محمدسلیم عطاری نے ان اسلامی بھائیوں میں ذو الحجۃ الحرام کی فضیلت و برکت کے حوالے سےسنتوں بھرا بیان فرمایا۔رکن شوریٰ نے ان اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کی ترغیب دلائی ۔اس موقع پر دعوت اسلامی کےدیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں ملتان   میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں ملتان ریجن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فروری0 202ء اور مہلک وباء کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد سے اب تک کے 12 مدنی کاموں کا تقابلی جائزہ لیاگیا۔ مدنی مشورے میں ان مدنی کاموں کو مزید بہتر بنانے، سالانہ بجٹ، مدنی عطیات اور اخراجات کے حوالے سے کلام ہوا جبکہ دسمبر 2020ء تک کے اہداف بھی مقرر کئے گئے۔ رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے ریجن ذمہ داران کی رہنمائی فرمائی اور انہیں عید قرباں پر اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے بھی اہداف دئیے۔ دوران مدنی مشورہ ماہ جون میں ملتان ریجن میں ہونے والے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیاگیا جس پر حاجی محمد اسلم عطاری نے ذمہ داران کی کارکردگی کو خوب سراہا ۔ اس موقع پر ان اسلامی بھائیوں نے آئندہ بھی اپنی کارکردگی کو مزید بہتربنانے اور اہداف کو پورا کرنے کی نیتیں کیں۔


ملتان میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ملتان ریجن کی مجلس مدنی عطیات بکس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں  اراکین زون، مفتشین، آفس ذمہ داران، گھریلوصدقہ بکس کے ذمہ داران سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں ملتان ریجن میں اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیاگیا۔ رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی اور انہیں اہداف دئیے جس پر تمام ذمہ داران نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔رکن شوریٰ نے دعوت اسلامی کو خو د کفیل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ دکانوں پر صدقہ بکس رکھنے کا بھی ذہن دیا ۔ 


پچھلے دنوں شاہ رکن عالم ملتان میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں مقامی اسپتال کے ریجنل بلڈ سینٹر کے منیجر محسن عباس اور دیگر عہدیداران کی آمد ہوئی۔ اس موقع پر محسن عباس اور دیگر عہدیداران نے  رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد سلیم عطاری سے ملاقات کی۔ اراکین شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت لگائے جانے والے بلڈکیمپس، فلاحی کاموں اور دعوت اسلامی کے دیگر مدنی کاموں کا تعارف پیش کیاجس کو ان عہدیداران نے سراہا۔

ملاقات کے اختتام پرریجنل مینجر محسن عباس نے ملتان میں بلڈکیمپس لگانے پر دعوت اسلامی کو اپنے ادارے کی جانب سے تعریفی شیلڈز بھی پیش کیں۔


ملتان شریف میں دعوت اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ کی تعمیرات کا سلسلہ جاری  ہے۔

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس فیضان مدینہ کے نگران پاکستان نے رکن ملتان زون کے ہمراہ فیضان مدینہ کاوزٹ کیا۔ نگران مجلس نے وضو خانہ، لنگر خانہ سمیت دیگر شعبہ جات کی تعمیرات کا جائزہ لیاجبکہ رکن زون نے نگران مجلس کو تعمیراتی کاموں کے حوالے سے بریف کیا۔

نگران مجلس فیضان مدینہ نے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کیلئے حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے کا ذہن دیا اور انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے رہنمائی کی۔ 


دنیا بھر میں قرآن پاک کی تعلیمات اللہ اور اس کےآخری نبی ﷺ کے احکامات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کم و بیش392 مدنی مراکز بنام فیضان مدینہ قائم ہیں جہاں دین اسلام کی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ ملتان میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں فرسٹ فلور کے بعد اب سیکنڈ فلور کی تعمیرات جلد ہی شروع کردی جائیں گی۔

اسی سلسلے میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں انجینئرز اسلامی بھائیوں نے رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد سلیم عطاری سمیت دیگر ذمہ داران کو بذریعہ ویڈیومدنی مرکز فیضان مدینہ کا ڈیمو دکھایا اور اس حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ اراکین شوریٰ نےمتعلقہ ذمہ داران و انجینئرز اسلامی بھائیوں کو تعمیرات جلد شروع کرنے کے حوالے سے اہداف بھی دئیے۔


ملتان میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں  مدرسۃ المدینہ ملتان کے ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا۔ جس میں مدرسۃ المدینہ ملتان ریجن کےذمہ دار، نگران زون اور مدرسۃ المدینہ ملتان زون کے ناظمین نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں موجودہ صورت حال میں بچوں کو آن لائن دی جانے والی تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا اور اس کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہداف بھی مقرر کئے گئے۔ ریجن ذمہ دار نے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دیگر مدنی کاموں کو بھی مزید بہتر انداز میں انجام دینے کا ذہن دیا۔ اس مدنی مشورے میں عید قرباں پر مدرسۃ المدینہ میں اجتماعی قربانیاں کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی اور اہداف بھی مقرر کئے گئے۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں ذمہ داران کا تربیتی سیشن ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مختلف مجالس سے تعلق رکھنے والے اراکین زون اور نگران کابینہ نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن کا آغاز شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے بیان ”وقت کی قدر“ سے ہوا۔ بعد ازاں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن قاری سلیم عطاری اور نگران زون نے شرکا کی تربیت کی۔ اس تربیتی سیشن میں اراکین زون کے پیشگی اور عملی جدول کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجتماعی قربانی کے مقامات، قربانی کی کھالیں، 12مدنی کام، گھریلو صدقہ بکس، کھالوں کے اجازت نامے، گودام کے انتظامات، گودام کی خود کفالت، مدنی مراکز کی تعمیرات اور دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں  مجلس فیضان مدینہ کےریجن زمہ دار نے مدنی مشورہ لیا جس میں مجلس فیضان مدینہ کے ناظمین، اراکین زون اور خود کفالت کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مدنی مشورے کا مقصد مجلس کی جانب سے دیئے جانیوالے اہداف جن میں اجتماعی قربانی کرنا اور عیدالاضحی میں قربانی کے لئے لائے جانیوالے جانوروں کی کھالیں زیادہ سے زیادہ جمع کرنا تھا۔ ریجن ذمہ دار نے شرکاکو احتیاط کے ساتھ اجتماعی قربانی اور کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا۔

اس مدنی مشورے میں حکومتی S.O.P`sکا خاص طور پر خیال رکھا گیاجبکہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سوشل ڈسٹنس اور فیس ماسک کا استعمال بھی کیا۔


حکومتی ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے پنجاب کے شہر ملتان میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ میں ملتان ریجن کے نگران زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی۔ مدنی مشورے میں موجودہ صورت حال میں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے ساتھ فلاحی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس مدنی مشورے میں اہم اہداف طے کئے جن میں عالمی وباء سے فوت ہونے والوں کی تدفین، موجودہ صورت حال میں بیروزگار ہونے والے افراد کی مدد اور دعوت اسلامی کے تحت 12، 13 اور14 جون2020ء کو لگنے والے بلڈکیمپس کے مقامات کاتعین کیا اور اہداف طے کئے گئے۔


پنجاب کے شہر ملتان میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری ذوالفقار علی سدھو اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اللہ دتہ کاشف بوسن کی آمد ہوئی۔

نگران کابینہ، مجلس نشرواشاعت اور مجلس رابطہ باالعلماء کے ذمہ داران نے ان کو خوش آمدید کہا اور رکن شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری سے ان شخصیات کی ملاقات کروائی۔

رکن شوریٰ نے فیضان مدینہ میں قائم دفاتر اور مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور انہیں دنیا بھر میں دین اسلام کی ترویج کے لئے ہونے والے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے سے بتایاجس پر ان شخصیات نے دعوت اسلامی کی اشاعت دین کی کاوشوں کو سراہا۔

رکن شوریٰ نے ان شخصیات کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی پیش کی۔آخر میں دعا کا سلسلہ ہوا جبکہ چوہدری ذوالفقار اور اللہ دتہ کاشف کو مکتبۃ المدینہ کی مختلف کتب و رسائل بھی تحفےمیں پیش کئے گئے۔

دعوت اسلامی کے تحت 6 مارچ 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں قافلہ اجتماع ہونے جارہا ہے جس میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے ۔ اجتماع کے اختتام پر ایک ایک ماہ کے قافلے راہ خدا میں سفر کریں گے۔ بیان رات 9:30 بجے شروع ہوگا۔