یکم فروری 2020ء بروز ہفتہ مجلس تحفط اوراقِ مقدسہ کے ذمہ
داران کا مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں اجلاس ہوا جس میں نگرانِ مجلس تحفظ اوراقِ
مقدسہ محمد شاہ نواز عطاری سمیت دیگر ذمّہ
داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا کی
تربیت فرمائی اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےسال 2020ء کے اہداف طے
کئے۔ رکنِ شوریٰ نے انہیں ”ماہنامہ
فیضانِ مدینہ “ کی سالانہ بکنگ کروانے کا بھی ذہن دیا۔
فیضانِ مدینہ
ملتان میں جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ
کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ
23جنوری2020ء
کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں مجلس جامعۃ المدینہ اور مجلس مدرسۃ المدینہ کے ناظمین سمیت ریجن
ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نےشرکا
کو بتایا کہ جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے اخراجات کو مدنی عطیات بکس، مدنی
بستہ اور عشر کے ذریعے کس طرح خودکفیل کیا جا سکتا ہے اور مزید نئے جامعۃ المدینہ
اور مدرسۃ المدینہ کس انداز سے بنائے جا سکتے۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم
عطاری بھی موجود تھے۔