پچھلے دنوں  مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں مختلف اداروں سے وابستہ عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری بھی شریک تھے۔رکن شوری حاجی فضیل رضاعطاری نے بیان کیا اور حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور دیگر کو ساتھ لانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 11 ستمبر2023ء بروز پیرمدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں دستار فضیلت اجتماع کا انعقاد ہواجس میں جامعۃُالمدینہ بوائز ملتان کے اساتذۂ کرام، ناظمین نیز فارغ التحصیل ہونے طلبا ئے کرام سمیت ان کے سرپرست اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآنِ پاک و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کیا گیا۔بعدازاں نگران پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔

بیان کے بعد نگرانِ پاکستان مشاورت نے درس نظا می سے فارغُ التحصیل ہونے والے اسلامی بھائیوں کی دستار بندی کی جس میں ان کے سروں پر عمامہ شریف کے تاج سجائے اور ان سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری فیصل آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کی جانب سے 21جون بروز بدھ 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور ڈویژن ملتان کارکردگی آفس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران ڈویژن مشاورت محمد سادات عطاری نے مدرسۃالمدینہ بالغان لگانے کا ذہن دیا نیز قربانی کی کھالیں اور رسید بکس کی تقسیم کاری پر گفتگو کی اور قربانی کے تینوں دن شعبہ کارکردگی کے ذمہ داران کو کال سینٹر پر اپنی خدمات سرانجام دینے کی ترغیب دی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


20جون  بروز منگل 2023ء کو دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران ،ناظم الامور اور خود کفالت ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران ڈویژن مشاورت محمد سادات عطاری نے 20 جولائی 2023ء کو ملتان ڈویژن سے ایک ماہ کے مدنی قافلوں کے سفر کروانے کے حوالے سے کوشش کرنے کا ذہن دیا ۔

ساتھ ہی اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ہدف دیتے ہوئے شرکا کو شعبہ خود کفالت کے دینی کاموں میں مزید بہتر ی لانے کے لئے نئے مقامات پر ڈونیشن بکس ا ور ڈونیشن سیل لگانے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: قمر عطاری کارکردگی آفس،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کی جانب سے 15جون بروز جمعرات 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انصاری چوک ملتان میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں شہر کے ذمہ دارانِ دعوت اسلامی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت ہوئی۔

ملتان ڈویژن نگران محمد سادات عطاری نے ’’کعبۃُ اللہ المشرفہ کی برکتیں اور اسکے فضائل ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کو اس کی تعمیرات کتنی بار ہوئیں،حرمین میں گناہ سے نہ بچنے کے نقصانات ، طواف کیسے شروع ہوا اور فجر کے لئے جگانے کی برکتیں سمیت صلح کے فضائل و آداب بیان کئے ۔

اس کے علاوہ حج و عمرہ موبائل ایپ کا تعارف کروایا جس پر حاضرین نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ذکر،دعااور صلوۃ و سلام پر اجتماع پاک کااختتام ہوا۔(رپورٹ: قمر عطاری مجلس کارکردگی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


10جون 2023ء  بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ملتان میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ٹاؤن نگران اور سٹی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ڈویژن نگران محمد سادات عطاری نے مساجد میں اسلامی بھائیوں کے مدرسۃُ المدینہ لگانے کے حوالے سے ذہن دیا اور اجتماعی قربانی نیز قربانی کی کھالوں کے متعلق مدنی پھو ل بھی دیئے جس پر شرکا نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری،مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس، ملتان  کے ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن سطح کے ذمہ داران و مدرسۃ المدینہ بالغان کے قاری صاحبان نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے شعبے کی کا ر کردگی کا جائزہ لیا اور بہترین کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی۔ حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کو ہدف دیتے ہوئے فرمایا کہ ملتان شہر میں 6 ماہ کے اندر انشاءللہ تمام مساجد میں مدرسۃالمدینہ بالغان شروع کروانا ہے۔ مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے قربانی کی کھالوں کے لئے رابطے کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا گیا۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، Content: محمد حسین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان کا صاحبزادہ خواجہ عماد عامر کوریجہ) کوٹ مٹھن( اور ملک بلال صاحب نے دورہ کیا۔

اس موقع پر ملتان سٹی کے نگران راشد عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے ملک و بیرون ملک دینی و فلاحی کاموں کے بارے بتایا ۔ ساتھ ہی مدنی مرکز میں موجود دورۃ ُالحدیث شریف، فیضان آن لائن اکیڈمی اورمکتبۃ المدینہ کا وزٹ کروایا نیز مذکورہ شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ بھی دی جس پر صاحبزادہ خواجہ عماد عامر کوریجہ نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں پر خوشی کا اظہار کیا ۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پاکستان کے شہر ملتان میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ملتان ڈویژن نگران، ڈسٹرکٹ نگران، شہر نگران، تحصیل نگران، ٹاؤن نگران، یوسی نگران، وارڈ نگران اور ذیلی حلقہ نگران سمیت شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو نماز / روزوں کی پابندی کرنےنیز نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے ملتان ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف دیئے نیز انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔مدنی مشورے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی جبکہ اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ملتان میں قائم  دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کے صوبائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری اور نگرانِ شعبہ حاجی محمد شاہد عطاری نے درج ذیل چیزوں پر گفتگو کی۔

موجودہ کارکردگی کے مطابق اہداف طے کئے گئے، دونوں شعبوں کی تقرری مکمل کرنے اور اس کے اہداف پر کلام ہوا ، ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کی تنظیمی اہمیت بتائی گئی، ہفتہ وار اجتماع کے انتظامات کو بہتر کرنے، تمام ہفتہ وار اجتماع گاہ کی 4 رکنی مجلس کا ریکارڈ منظم کرنے، ان کی اور ان کے تحت ذیلی مجالس کی تربیت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


22 اگست 2022ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں ایک عظیم الشان ”ٹیچرز اجتماع“ منعقد ہوا جس میں مختلف اسکولز اور کالجز کے اساتذہ، پروفیسرز اور پرنسپلز سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ نگران شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر میں بہترین کردار ادا کرتے ہیں ، طلبہ کو متاثر کرنے میں بھی اساتذہ کی شخصیت سرفہرست ہوتی ہے۔ اجتماع کے آخر میں دعا کی گئی اور صلوۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔

اس اجتماع کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورسمیت پاکستان کے کئی شہروں میں بذریعہ اسکرین براہ راست نشر کرنے کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

ٹیچرز اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، حاجی محمد اطہر عطاری، حاجی محمد امین عطاری اور نگران شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری بھی موجود تھے۔


22 اگست 2022ء مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ملتان میں قائم جامعات المدینہ کے طلبہ، اساتذہ کرام اور ناظمین نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور طلبہ کو وقت کا صحیح استعمال کرنے، علم کے ساتھ ساتھ عمل کو بھی بڑھانے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی مولانا محمد جنید عطاری مدنی اور حاجی مولانا محمد اسد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔