دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام 31مارچ 2024ء کو فیضانِ مدینہ حیدرآباد آفندی ٹاؤن میں آخری عشرے کے معتکفین میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا ۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے بیان کیا اور معتکفین کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مسجد کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی مرکز کی جانب سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق اپنا اعتکاف کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے رکن شوریٰ کی باتوں پر عمل کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


28 مارچ 2024ء  کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں شہر کے تمام یوسی نگران و شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی اور تربیت بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں لاہور سے  پیر امین اللہ نبیل سیالوی صاحب اور مفتی شاہد عمران جلالی صاحب کی اپنے رفقا کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد سندھ تشریف آوری ہوئی ۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ بالعلماء کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران نے استقبال کیا اور انہیں مدنی مرکز میں قائم شعبہ جات جن میں جامعۃ المدینہ بوائز اور وہاں قائم دورۃٔ الحدیث شریف نیز لائبریری کا وزٹ کروایا جس پر علمائے کرام نے اچھے تاثرات دیئے اور دعاؤں سے نوازا ۔

ذمہ داران نے علمائے کرام کو دارالافتاء اہلسنت کا وزٹ کروایا جہاں مفتی محمد نوید عطاری مدنی نے دارالافتاء اہلسنت کا تعارف پیش کیا۔اس پر پیر امین اللہ نبیل سیالوی صاحب اور مفتی شاہد عمران جلالی صاحب نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ پھر فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا وزٹ کیا اور وہاں مختلف ممالک سے آن لائن درس نظامی و مختلف کورسز کرنے والوں کو پڑھتے ہوئے ملاحظہ کرتے ہوئے اظہار فرحت کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


پچھلے  دنوں رحیم یار خان سے تشریف لائے ہوئے مفتی محمود احمد قادری صاحب نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآبادکا دورہ کیا اس موقع پر وہاں موجود ذمہ داران نے حضرت کو خوش آمدید کہا۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ داران نے مفتی صاحب کو فیضان مدینہ میں موجود دارالافتاء اہلسنت ،جامعۃالمدینہ بوائز ،فیضان آن لائن اکیڈمی اور ریجن آفس کا وزٹ کروایا اور ان میں جاری دینی سلسلوں کے بارے میں بتایا ۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری ، مفتی محمد نوید عطاری مدنی اور اساتذہ ٔکرام نے مفتی صاحب سے ملاقات فرمائی اور انہیں دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق معلومات دیں جس پر مفتی محمود صاحب نے دعوت اسلامی کے بارے میں بھلے تاثرات عطا فرمائے۔(کانٹینٹ:رمضان رضاعطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی  مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں12 ماہ مدنی قافلے کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

رکن شوری حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے تربیت فرمائی اور ٹیلی تھون جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


7اکتوبر 2023 بروز ہفتہ  فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں آفسز کے اسلامی بھائیوں کا میٹ اپ ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے تربیت کی ۔

رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو ماہ ربیع الاول میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر روزانہ 12سو مرتبہ درودِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا، موجودہ حالات و مہنگائی پر پریشان ہونے کے بجائے صبرو شکر اور قناعت کی ترغیب دلائی جبکہ ٹائم مینجمنٹ پر تربیت بھی کی ۔ مزید 15اکتوبر 2023ء کوہونے والے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے اور اپنے رشتے داروں کے یونٹس جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


2 اکتوبر2023ء  بروز پیر حیدرآباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں ذہنی آزمائش سیزن 15 کے آڈیشن کا سلسلہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے مختلف مقامات سےآئے ہوئے شرکاسے سوالات کئے اور آڈیشن میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو کراچی کے ٹکٹس پیش کئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آباد میں 9ستمبر 2023ء بروز ہفتہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز رضا عطاری نے شعبہ ہفتہ وار اجتماع کے حیدرآباد سٹی اور ڈویژن کے ذمہ داران کی تربیت فرمائیں۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماعات کو مضبوط کرنے اور انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے مدنی پھول و اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر شعبہ ہفتہ وار اجتماع کے نگران مولانا محمد بلال عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار مولانا محمد شہادت عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے تحت 31 اگست 2023ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں میٹ اپ ہوا جس میں سندھ بھرسے 12 ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

رکنِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں صوبائی ذمہ دار شعبہ 12 ماہ مدنی قافلے کے ذمہ دار علی حسن عطاری نے شرکا سے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔

علاوہ ازیں انفرادی کوشش کر کے زیادہ سے زیادہ عاشقان رسول کو مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا اور مختلف علاقوں میں 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


بروز بدھ 21جون 2023ء  کوعاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لطیف آباد نمبر 4 میں فری طبعی کیمپ کا سلسلہ ہوا جس میں ڈاکٹر و حکیم یوسف صاحب اور ڈاکٹر عرفان صاحب نے جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کا چیک اپ کیا اور انہیں فری ادویات دی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ  اہتمام فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں ارکین ِ سندھ مشاورت،فنانس ڈیپارٹمنٹ، شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز اورگرلز کے معاون اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی قاری محمد ایاز رضا عطاری نے ذمہ داران کی سالانہ ڈونیشن کی موجودہ مالی کیفیت اور آئندہ کے آمدن و اخراجات کی پلاننگ کے حوالے سے تربیت کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

8دسمبر 2022ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں مقامی عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوتِ قراٰن پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا ۔ بعدازاں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے ’’ اچھے دوست بنانے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھر ا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی صحبت اپنانے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے پُرجوش انداز میں دینی کام کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔)کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(