مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں
امامت کورس کرنے کے لئے آنے والے سندھ بھر کے اسلامی بھائیوں کو کورس کے دوران
ہی دعو ت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت
تین دن کے کورس بھی کروادیا گیا۔تین دن کے کفن دفن کورس میں اسلامی بھائیوں کو کفن
کاٹنے، نماز جنازہ اور مردے کو قبر میں اتارنے سمیت دیگر کا پریکٹیکل کرکے طریقہ
سکھایا گیا۔
کورس کے اختتام پر مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
فاروق جیلانی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ دعوت اسلامی یہ چاہتی
ہے کہ اس کا ہر اسلامی بھائی دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ رکن شوریٰ نے مزید
کہا کہ کفن دفن کورس کروانے کا مقصد یہ ہے کہ جو اسلامی بھائی امامت کے فرائض انجام دے رہا
ہوگاوہ وہاں کفن دفن کے معاملات میں بھی لوگوں کی خیرخواہی کرسکے گا۔
28نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز
فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعات المدینہ کے ناظمین نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری
مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور تعلیمی و انتظامی امور کے حوالے سے کلام کیا۔
مجلس شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی
مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں اجتماع میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں
مختلف تعلیمی اداروں کے ٹیچرز نے شرکت کی۔
نگران کابینہ حیدر آباد حاجی دانش عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور ٹیچرز کو اپنے اسٹوڈنٹس میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور انہیں
خود بھی مدنی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں حیدر آباد ریجن مجلس حج و عمرہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سید ابراہیم
عطاری، نگران مجلس حج و عمرہ بیرون ملک عبد الاحد عطاری اور نگران مجلس حج و عمرہ
پاکستان حاجی شوکت عطاری نے شرکا کو شعبے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔
مدنی مشورے میں عمرے میں جانے والے افراد کی
تربیت کرنے اور حکومتی پالیسز سے آگاہ کرنے کا ذہن دیا گیا۔ رکن شوریٰ نے ذمہ
داران کو ٹریول ایجنسیز والوں سے رابطے میں رہنے اور ان کے آفسز میں میلاد اجتماع
کروانے کی ترغیب دلائی۔ اس مدنی مشورے میں 15 نومبر 2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون
میں مدنی عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا گیا جس کے لئے ہر کابینہ کو 112 یونٹ جمع کرنے
کے اہداف دیئے گئے۔
حیدرآباد کے علاقے آفندی ٹاؤن میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں دعوت اسلامی
کی مجلس عشر پاکستان کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں تنظیمی اعتبار سے پاکستان کے چھ ریجن ذمہ داران اور نگران مجلس کے علاوہ مقامی
ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے مجلس عشر کی کارکردگی لی اور
نئے اہداف کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔ رکن شوریٰ نے ان اسلامی بھائیوں کو ذہن دیا
کہ ہم نے اطراف کے ہر گاؤں میں نیکی کی دعوت کو عام کرنا ہے، کسانوں اور زمینداروں
کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی چینل کے ذریعے امیر اہلسنت کے مدنی
مذاکرے میں شرکت کروانی ہے۔
حیدر آباد ریجن آ فندی ٹاؤن میں قائم مدنی مر
کز فیضان مدینہ میں حیدر آباد ریجن کے ذ مہ دا ران کابذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری نے ذمہ
داران کی کارکر دگی کا جائزہ لیا۔مدنی مشو رے میں مو جو دہ صو رتحا ل میں احتیاط
اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے 12 مد نی کاموں کو تسلسل کے ساتھ کرنے،بالخصوص مد
نی چینل کے ذریعے مدنی مذ اکرہ اور ہفتہ وار اجتماع اپنے گھروں میں اہل خانہ کو
دکھانے پر غور کیا گیا۔
مدنی مشورے کے حوالے سے رکن شو ریٰ کا کہنا تھا
کہ موجودہ صو رتحا ل میں مدرسۃ المدینہ اور مدرسۃ المد ینہ بالغان کے طا لبعلموں
کو آئن لائن قر اٰن پاک پڑھانے کا سلسلہ جا ری ہے جبکہ ہما ری کو شش ہے کہ کسی بھی
حالات میں نیکی کی دعو ت کے کام نہیں چھوڑا جائے اس لئے شرکا کو احتیاطی تدا بیر
اپنانے کا ذہن دیا گیا۔
مرحوم محمد شوکت عطاری کے ایصالِ ثواب کےلیے سوئم کا اہتمام، رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی نے خصوصی دعا فرمائی
حیدرآباد
میں قافلہ اجتماع، نگرانِ شوریٰ مولانا عمران عطاری کا خصوصی
بیان
تبلیغِ دین نہایت اہم فریضہ ہے۔ اس فریضے کی انجام دہی کے لئے اللہ نے کم و بیش ایک لاکھ 24 ہزار انبیاء کو بھیجا،
لاکھوں اولیاء آئے جو دین کی تبلیغ کرتے رہے۔دعوتِ اسلامی اسی کام کو آگے لے کر چل رہی ہے۔نگرانِ شوریٰ مولانا عمران عطاری
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ حیدرآباد میں عظیم الشان قافلہ
اجتماع ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے ”دعوتِ
اسلام“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
نگرانِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی کے
قافلوں میں دعوتِ اسلام ہے، مدنی قافلے دعوتِ اسلامی کے لئے ریڑھ
کی ہڈی کی مانند ہیں۔
آپ نے مزید کہا کہ تبلیغِ دین کی خاطر نبی پاک ﷺ نے بہت تکالیف برداشت کی ہیں، کبھی آپ پر سنگ باری
کی جاتی، کبھی راستے میں پتھر اور کانٹے بچھائے
جاتے، کبھی دورانِ نماز اوجڑی پشتِ مبارک پر رکھ دی جاتی، کبھی گلے میں پھنڈا
ڈالا جاتا لیکن نبی پاک ﷺ نے تبلیغِ دین نہیں
چھوڑی۔
مولانا عمران عطاری نے صحابہ
کرام اور اولیائے کرام کی دین کے لئے دی جانے والی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے شرکا کو ذہن دیا کہ دین کی
خاطر ہمیں بھی مدنی قافلے میں سفر کرنا چاہیئے، چوک درس دینا چاہیئے۔
نگرانِ شوریٰ کی ترغیب پر ہاتھوں ہاتھ سینکڑوں عاشقانِ رسول ایک ماہ کے قافلے میں سفر کے لئے تیار ہوگئے۔ نگرانِ حیدرآباد زون قاری ایاز عطاری نے دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو بتایا کہ اس
اجتماع میں حیدرآباد، ٹنڈو جام ، کوٹری ،
جام شورو اور اطراف سے10 ہزار سے
زائد لوگوں نے شرکت کی جبکہ نگرانِ شوریٰ کی ترغیب پر آج صبح(7 مارچ کو)
حیدرآباد مدنی مرکز سے 500 سے زائد اسلامی بھائی ایک ماہ کے لئے راہِ خدا کا سفر اختیار
کررہے ہیں۔
6 مارچ کو
فیضان مدینہ حیدر آباد میں قافلہ
اجتماع ہوگا، خصوصی بیان نگران شوریٰ فرمائیں گے
دعوت اسلامی کے تحت 6 مارچ 2020ء کو مدنی مرکز
فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں حیدر آباد ریجن کے
تمام قافلہ ذمہ داران شرکت کرینگے۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمدعمران عطاری سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے ۔ اجتماع کے اختتام پر ایک ایک ماہ کے قافلے راہ خدا میں سفر کریں
گے۔ بیان رات 9:30 بجے شروع ہوگا۔
دعوت اسلامی کے تحت 2 فروری 2020ء کو مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدر آباد ریجن کے نگرانِ زون،
نگرانِ کابینہ اور مجلس کورسز کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔نگرانِ پاکستان انتظامی
کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور نگرانِ زون اور مجلس کورسز کے ذمّہ داران
کو کابینہ سطح پر جاکر 12 مدنی کام کورس کروانے کے اہداف دیئے۔ اس موقع پر اراکینِ
شوریٰ حاجی محمد فضیل رضا عطاری اور حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری بھی موجود تھے۔
فیضانِ
مدینہ آفنڈی ٹاؤن میں 12 مدنی کام کورس کا
آغاز اور ذمّہ داران کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں 31 جنوری 2020ء سے تین دن کا 12 مدنی کام کورس کا آغاز ہوچکا ہے۔ کورس کے پہلے دن نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری نے ڈویژن تا ریجن ذمّہ داران کے ہمراہ صدائے مدینہ لگایا اور بعد
فجر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ
پاکستان نے شرکا کو 12 مدنی کام کورس کا تعارف پیش کیا اور مدرسۃ المدینہ بالغان
کے متعلق تفصیل ارشاد فرمائی۔ یادرہے کہ اس کورس میں رکنِ شوریٰ حاجی فاروق جیلانی
عطاری اور نگران زون حیدر آباد قاری ایاز
عطاری سمیت ہر سطح کے ذمّہ داران شریک ہیں۔
نگرانِ
پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے حیدر آباد سے بذریعہ لنک مدنی
مشورہ بھی فرمایا جس میں پاک کابینہ آفس کے
اسلامی بھائی اور ملک بھر کے نگران ریجن، نگرانِ
زون ، نگرانِ کابینہ، نگرانِ ڈویژن مشاورت
اور نگران علاقائی مشاورت کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان نے
ذمّہ داران کو جاب ڈسکرپشن، مجلس کارکردگی، تقرری، پاک کابینہ آفس اور ریجن آفسز
کے نظام کے متعلق مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت 31جنوری 2020ء تا 2فروری 2020ء تک مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں 12مدنی
کام کورس شروع ہونے جارہا ہے جس میں ریجن،
زون، کابینہ ذمّہ داران، نگران علاقائی مشاورت،
جامعات المدینہ کے اساتذۂ کرام اور میر
پور خاص اور حیدر آباد کے بڑے درجے کے طلبۂ کرام شرکت
کریں گے۔ اس کورس کی خصوصیت یہ ہے کہ نگرانِ
پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری یہ کورس کروائیں گے۔