مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں امامت کورس کرنے کے لئے آنے والے سندھ بھر کے اسلامی بھائیوں کو کورس کے دوران ہی  دعو ت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت تین دن کے کورس بھی کروادیا گیا۔تین دن کے کفن دفن کورس میں اسلامی بھائیوں کو کفن کاٹنے، نماز جنازہ اور مردے کو قبر میں اتارنے سمیت دیگر کا پریکٹیکل کرکے طریقہ سکھایا گیا۔

کورس کے اختتام پر مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ دعوت اسلامی یہ چاہتی ہے کہ اس کا ہر اسلامی بھائی دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ رکن شوریٰ نے مزید کہا کہ کفن دفن کورس کروانے کا مقصد یہ ہے کہ جو اسلامی بھائی امامت کے فرائض انجام دے رہا ہوگاوہ وہاں کفن دفن کے معاملات میں بھی لوگوں کی خیرخواہی کرسکے گا۔