دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 08 اگست2021ء کو سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے شیڈول چیک کئے۔ مزید محرم الحرام کے نکات پر کلام کیا اور اجتماعِ ذکرِ شہادت کا شیڈول سمجھا کر ریجن میں تین دن اجتماعِ ذکر شہادت منعقد کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں پانچ دن پر مشتمل کورس” تفسیر سو رۂ ملک“ پر بھی کلام ہوا اور یہ کورس کروانے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے کی تمام ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

عالمی سطح کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے یوکے کی ریجن شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہنوں سے شخصیات میں سیشن کےحوالے سے گفتگو کی نیز شعبے کا کام مزیدبڑھانے اور اہم شخصیات سے ملاقات کرنے کے حوالے سےتربیتی مدنی پھول دئیے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں نارتھ امریکہ ریجن میں بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور تقسیم کاری کی اہمیت، مقاصد ، فوائد اور اس کے تقاضے بذریعہPDF سلائڈس بیان کئے ،گھر میں مسجدِ بیت قائم کرنے کے حوالے سے متعلق قراٰنِ پاک و احادث مبارکہ کی روشنی میں اہم نکات سمجھائے نیز نئی تقری سے متعلق کارکردگی فارم کو سمجھانے اور ممکنہ صورت میں submit کروانے کا بھی ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام06 اگست2021ء کو  یوکےلندن ریجن کے علاقے ریڈنگ(Reading) میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 14اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے”آداب مرشد کامل“کے موضوع پر بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دین اسلام کی روشنی میں بیعت کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کامل پیرومرشد سے بیعت کرنےکی ترغیب دلائی اور دعوت اسلامی سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج  للبنات کے زیر اہتمام07 اگست 2021ء کو یوکے مانچسٹر (Manchester)ریجن میں لگنے والے تینوں بستوں (Stalls)پر تربیتی سیشن ہواجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے روحانی علاج کے 30 مدنی پھول سمجھائے اور یہ مدنی پھول بستوں پر نافذ کرنے کا ذہن دیا۔اسلامی بہنوں نے ان مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی نیت کی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  28تا جولائی تا03 اگست 2021 ءتک گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

تقریباً209اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

تقریباً191اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

تقریباً234اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

تقریباً 902اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودِپاک روزانہ پڑھے۔

تقریباً 465 اسلامی بہنوں نے 1200مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

تقریباً 236اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”حضرت عثمان بھی جنتی جنتی“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں یوکے ریجن کی اسلامی بہنوں نے مجموعی طور پر تقریبًا14ہزار256 بار رسالہ ”حضرت عثمان بھی جنتی جنتی“ پڑھنے/ سنانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  06 اگست2021ء کو یوکے مانچسٹر ریجن میں اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے”جنت کا راستہ“ کورس کروانے اور اصلاح اعمال اجتماعات کروانے کا ذہن دیا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے برمنگھم ریجن میں روزانہ کی بنیاد پر تفسیر کلاس کے دو درجے جاری ہیں جن میں کل تعداد 115 اسلامی بہنیں شامل ہو کر علم دین حاصل کر رہی ہیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب وروز للبنات  کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکا انعقاد ہوا جس میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، بریڈ فورڈ اور اسکاٹ لینڈ( London, Birmingham, Manchester, Bradford, Scotland) کی زون شب وروز ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ریجن مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ توَکُّل( اللہ پر بھروسا)‘‘ کےموضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی نیز اسلامی بہنوں کو شب و روز کے دینی کام مضبوط کرنے کے حوالے سے کلام کیا جبکہ اسلامی بہنوں کی جانب سےکئےجانےوالے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ زیادہ سے زیادہ دینی کاموں کوبڑھانے اور مدنی خبریں سینڈ کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم،  بلیک کنٹری، اسٹوک، سینڈول، والسال، ٹیل فورڈ، ووسٹر، پیٹر برو، ناٹنگھم، برٹن، لیسٹر، ڈربی(Coventry, North Birmingham, East Birmingham, , Black Country, Stoke Sandwell, Walsall, Telford, Worcester, Peterborough, Nottingham, Burton, Leicester, Derby)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 824 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”فیضانِ عثمان غنی رضی اللہ عنہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور سیرتِ عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ اپنانے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام03 تا 07 اگست2021ء تک یوکے لندن ریجن کے مختلف علاقوں سلاؤ،ریڈنگ،ووکنگ،کرالی، ٹوٹنگ، ہنسلو، ولزڈن گرین، سڈبری اور  ہیرو میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم وبیش 210اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”فیضانِ عثمان غنی رضی اللہ عنہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور سیرتِ عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ اپنانے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔