17 رجب المرجب, 1446 ہجری
یوکے
لندن ریجن کے مختلف علاقوں میں آن لائن سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد
Tue, 10 Aug , 2021
3 years ago
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام03 تا 07 اگست2021ء تک یوکے لندن ریجن کے مختلف علاقوں سلاؤ،ریڈنگ،ووکنگ،کرالی،
ٹوٹنگ، ہنسلو، ولزڈن گرین، سڈبری اور ہیرو میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن
میں کم وبیش 210اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”فیضانِ عثمان غنی رضی اللہ عنہ“ کے موضوع پر بیانات کئے
اور سیرتِ عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ اپنانے
کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔