یوکے کے شہر مانچسٹر میں بذریعہ
اسکائپ مدنیانعامات تربیتی اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام3جون
2020ء کو یوکے کے شہر مانچسٹر میں بذریعہ
اسکائپ مدنیانعامات تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میں شریک
اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز مدنی انعامات کے متعلق سوالات کے جوابات دیئےاور تفصیلاً
بریف کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور اپنے شب و روز
مدنی انعامات کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا۔
کینیڈا کے شہرتھنڈ کلف اورمسسی ساگا میں
بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام4 جون2020ء کو کینیڈا کے شہرتھنڈ
کلف(Thorncliff) اورمسسی ساگا(Mississauga) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
کیا گیاجن میں کم و بیش 55 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلا می کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے، مدرسۃ المدینہ
بالغات میں داخلہ لینے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ
میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”گناہوں
سے پاک صاف “پڑھنے یا سننے کی ترغیب
دلائی۔ اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریباً 4ہزار61 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”گناہوں سے پاک صاف “
پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کی۔
بریڈ فورڈ ریجن ویسٹ یارکشائر کابینہ میں آن لائن”اپنی نماز درست کیجئے
کورس“کا آغاز
اسلامی بہنوں کی مجلس
شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام یکم جون 2020ء سے یوکے بریڈ فورڈ ریجن ویسٹ یارکشائر (West Yorkshire) کابینہ میں 12 دن پر مشتمل آن لائن”اپنی نماز درست کیجئے
کورس“کا آغاز ہوا جن میں کم و بیش18اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ کورس میں شریک
اسلامی بہنوں کو فقہ جس میں نماز کے اہم شرعی مسائل، نماز کے اوقات کا بیان ، نماز
کاعملی طریقہ، قضا ء نما ز وں کا طریقہ، مسا فر کی نماز کے احکام، اس کے علاوہ
دارالافتاء اہل سنت کے مفتیانِ کرام کے نماز کے مسا ئل پرمشتمل مختلف معلوماتی ویڈیو
کلپس وغیرہ سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس
شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام یکم
جون 2020ء سے یو کے کے شہر
برمنگھم میں تین مقامات پر 12 دن پر مشتمل آن لائن”اپنی نماز درست کیجئے کورس“کا آغاز ہوا
جن میں کم و بیش 46اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ کورس میں شریک
اسلامی بہنوں کو فقہ جس میں نماز کے اہم شرعی مسائل، نماز کے اوقات کا بیان
، نماز کاعملی طریقہ، قضا ء نما ز وں کا
طریقہ، مسا فر کی نماز کے احکام، اس کے علاوہ دارالافتاء اہل سنت کے مفتیانِ کرام
کے نماز کے مسا ئل پرمشتمل مختلف معلوماتی ویڈیو کلپس وغیرہ سے آگاہی فراہم کی
جارہی ہے۔
ڈنمارک کے علاقے کو پن ہیگن میں بذریعہ
اسکائپ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 31 مئی 2020ء کو ڈنمارک کے علاقے
کو پن ہیگن میں بذریعہ اسکائپ مقامی زبان میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبًا 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوت اسلامی
بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی اولاد اور
اپنے گھر والوں کی اصلاح کرنے کے متعلق اہم
نکات پیش کئے نیز مدنی انعامات کا تعارف کراتے ہوئے اپنے شب روز مدنی انعامات کے مطابق
گزارنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 30 مئی 2020ء کو یورپ کے ملک ڈنمارک میں بذریعہ اسکائپ سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ”ماں اور تربیت
اولاد “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی اولاد کی اچھی اور نیک تربیت کرنے کے
حوالے سے اہم نکات پیش کئےنیز اسلامی بہنوں کو روزانہ گھر درس دینے کی ترغیب دلائی۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے
کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں
سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” فطرے کے ضروری مسائل “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام بریڈ
فورڈ ریجن میں 26 دن پر مشتمل آن لائن ”مدنی قاعدہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ کورس چار مقامات پر منعقد ہوا جن میں67
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات
کا اظہار کرتےہوئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم
رمضان المبارک1441ھ سے لندن ریجن کی ویسٹ میڈلز میں 20 دن کیلئے بذریعہ اسکائپ’’
فیضان تلاوت قراٰن کورس‘‘منعقد کیا گیا۔ یہ کورس 16 مقامات پر منعقد ہوا جن میں 442 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مانچسٹر ریجن یوکے کے مختلف علاقوں میں ”فیضان تلاوت قراٰن کورس“ کا انعقاد
یوکے کے مانچسٹر ریجن کے مختلف
علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال
کی طرح اس سال بھی یکم رمضان المبارک
1441ھ سے ”فیضان تلاوت قراٰن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں گریٹر
مانچسٹر، بولٹن، راچڈیل ، بری ، اولڈہم، بلیک برن، نیلسن اور اکرنگٹن کے علاقے شامل ہیں۔ مجموعی
طور پر کم و بیش420 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اسلامی بہنوں کے بہت ا چھے تاثرات
رہے کہ ہمیں اس کورس کے ذریعے بہت روحانیت ملی، یہ احساس ہوا کہ قراٰن پاک کو درست
پڑھنے اور تفسیر کے ساتھ پڑھنے کی کیا اہمیت ہے۔ اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت، ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنےاور مدرسۃ المدینہ بالغات میں
داخلہ لینے کی نیتیں کیں۔
لندن، مانچسٹر، برمنگھم اسکاٹ لینڈ، آئر لینڈ اور بریڈ فورڈ میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا
شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف
اعضا بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کےتحت یوم
قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا۔ اسی سلسلے میں ماہ شوال کی پہلی پیر شریف
کو لندن، مانچسٹر، برمنگھم اسکاٹ لینڈ، آئر لینڈ اور بریڈ فورڈ میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ 289اسلامی
بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا اور159اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے کےقفل مدینہ
لگانے کی سعادت حاصل کی۔