25 جمادی الاخر, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس
شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام یکم
جون 2020ء سے یو کے کے شہر
برمنگھم میں تین مقامات پر 12 دن پر مشتمل آن لائن”اپنی نماز درست کیجئے کورس“کا آغاز ہوا
جن میں کم و بیش 46اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ کورس میں شریک
اسلامی بہنوں کو فقہ جس میں نماز کے اہم شرعی مسائل، نماز کے اوقات کا بیان
، نماز کاعملی طریقہ، قضا ء نما ز وں کا
طریقہ، مسا فر کی نماز کے احکام، اس کے علاوہ دارالافتاء اہل سنت کے مفتیانِ کرام
کے نماز کے مسا ئل پرمشتمل مختلف معلوماتی ویڈیو کلپس وغیرہ سے آگاہی فراہم کی
جارہی ہے۔