گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور آن لائن مدنی کاموں کو مزید بہتر طریقے سے کرنے کی ترغیب دلائی نیز مزیدمدنی عطیات بڑھانے کا ذہن دیا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ د نوں یوکےلندن ریجن سلاؤ لندن کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نمایاں کارکردگی پران کی حوصلہ افزائی بھی کی نیزمنسلک اسلامی بہنوں سے رابطہ مضبوط رکھنے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام 10جون 2020ء یوکے کے ایسٹ لندن  کابینہ کے ڈویژن والتھم سٹو میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  مئی 2020 ء میں یوکےمیں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

انفرادی کوشش کے ذریعے146 اسلامی بہنیں مدنی ماحول سے منسلک ہوئیں،814 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دینےکی سعادت حاصل کی۔ 1ہزار454 اسلامی بہنوں نےروزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے کی سعادت حاصل کی۔ مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد 93 جن میں پڑھنے والیوں کی تعداد887،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد 190 جس میں شر کت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 3ہزار 992،ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد )93، ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کی تعداد 2جن میں شرکت کرنے والیوں کی تعداد27،وصول ہونے والے مدنی انعامات کے رسائل کی تعداد1 ہزار374


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 جون 2020ء بروز بدھ  USA کے شہربینسن ہرسٹ، برائٹن بیچ میں تین مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 88 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے شب و روزمدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے گزارنے،ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اورہر ہفتے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 جون 2020ء کو امریکہ کے ڈویژن ہیوسٹن ( Houston) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے ایمان کی حفاظت کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے بچنے اورنیکیوں پر استقامت پانے کے لئے مدنی انعامات پر عمل کا ذہن دیا نیز ہر ہفتے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 جون 2020ء کو نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن کا ڈویژن نگران  اسلامی بہنوں کاہمراہ اجلاس ہواجس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کورسز کروانے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے اور تقرری کو مکمل کرنے کے اہداف دیئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیر اہتمام10جون2020ء سے یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کے شہر گلاسگو(Glasgow) میں 6 دن پر مشتمل مقامی زبان میں آن لائن”سیرت مصطفی کورس “ کا آغاز ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو پیارے آقا ﷺ کی سیرت کے بارے میں معلومات ،عشق رسول ﷺ پر مبنی واقعات اورآقاﷺ کی سنت کے مطابق اپنے شب و روزگزارنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے جارہے ہیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت 8 جون 2020ءسے یوکے اسکاٹ لینڈریجن کے شہر گلاسگو(Glasgow )میں قائم ایک مقامی مدرسےمیں 12دن پر مشتمل”اپنی نماز درست کیجئے کورس “ کا آغاز ہواہے جس میں 37 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کے اہم شرعی مسائل ، نماز کاعملی طریقہ نیز مسافر کی نماز کے احکام وغیرہ سے متعلق معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام 8 جون 2020ءسے   یوکے لندن ریجن ڈویژن ریڈنگ(Reading) میں 12دن پر مشتمل آن لائن ”حسنِ کردار کورس “ کا آغاز ہوا جس میں تقریباً 14 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کو اخلاقیات، کردار کی درستی ، حقوق و فرائض، باطنی بیماریاں اور ان کا علاج نیز شرعی مسائل وغیرہ سے متعلق معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیر ِاہتمام 8 جون 2020ء سے آئرلینڈ( Ireland)ریجن میں 7 دن پر مشتمل آن لائن”فیضان ایمانیات کورس“ کا آغاز ہوا جس میں کم و بیش12اسلامی بہنیں نے شرکت کررہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کوعقائد اور پیارے آقا ﷺ کی سیرت کے واقعات، صحابہ اکرام علیہم الرضوان کی عشق رسول ﷺپر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات نیز اس کے علاوہ نیک بننے بنانے کے طریقے پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ کی معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں سلاؤ لندن کابینہ کے ڈویژن کرولی (Crawley)میں 1 نئے مدرسۃالمدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا ۔قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششیں جاری ہیں۔