دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعات المدینہ للبنات کے زیر اہتمام 14 اگست2020ء  کو یوکے کی جامعات المدینہ للبنات معلمات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن کی جامعات المدینہ للبنات نگران اسلامی بہن نے اوپن ڈے ، انڈکشن اورتعلیمی کیلنڈر کے نکات دئیے نیز انتظامی مور کے حوالے سے کلام کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام 14 اگست 2020ء کو برمنگھم ریجن کے علاقےسینٹرل برمنگھم(Central Birmingham) میں ”تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“مکمل ہوا۔ اس کورس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ کورس بہت ہی پورکیف، بابرکت، نورانی اور معلوماتی تھا۔ اسلامی بہنوں نے تفسیر صراط الجنان پڑھنے اور نئے کورسز میں شرکت کرنے کی بھر پور نیتیں بھی کیں۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر نیوکاسل(New Castle)، اسٹاکٹن آن ٹیز(Stockton on tees) اور مڈلز برو (Middlesbrough)میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی انعامات کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت عام کرنے اور اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کی ترغيب دلائی نیز مدنی انعامات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر نیوکاسل(New Castle)، اسٹاکٹن آن ٹیز(Stockton on tees) اور مڈلز برو (Middlesbrough)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”بیماری پر صبر کے فضائل “پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماریوں اور مصیبتوں پر صبر کے فضائل اور روحانی علاج پیش کئے ، آخر میں بیماروں، پریشان حالوں اور مصیبت زدوں کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 15 اگست 2020ء کو یوکے  نارتھ برمنگھم (North Birmingham) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقہ اور ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمحرم الحرام اور مدنی حلقے کے اہم نکات پیش کئے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور کارکردگی بہتر بنانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 15 اگست 2020ء کو یوکے میں مختلف مقامات لیٹن ، ہنسلو ، نیوکاسل ، گلاسگو گوون ہل، ایڈنبرگ میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا  جن میں کم وبیش 113 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”بیماری پر صبر کے فضائل “پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماریوں اور مصیبتوں پر صبر کے فضائل اور روحانی علاج پیش کئے ، آخر میں بیماروں، پریشان حالوں اور مصیبت زدوں کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔


Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ motivates the attendees of weekly Madani Muzakarah to read any one booklet. He دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ also makes Du’a for those reading and listening to the booklet. Performance of the fortunate readers and listeners is also presented to Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ.

Last week, Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ motivated the attendees to read or listen to the booklet, ‘The Blessed Soil of Madinah’. So, in this connection, from UK’s Manchester region 2126, London region 1760, Bradford region 3381, Birmingham region 3272, Scotland region 270 and Ireland 53 Islamic sisters have had the privilege of reading or listening to the booklet. Overall, 10952 Islamic sisters have had the privilege of reading or listening to the booklet ‘The Blessed Soil of Madinah’.


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  11 اگست 2020ء کو امریکہ کے شہر ہیوسٹن(Houston) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 50 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے”حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کے معجزات و کمالات اور فرعونیوں کے عذابات“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آئندہ ہفتے دعائے شفا ء اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  11 اگست 2020ء کو امریکہ کے شہر ڈیلس(Dallas) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 34 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے”دل کی سختی“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر ہفتے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ نیو یارک  میں چارمختلف مقامات کونی آئی لینڈ، نیو جرسی، برائٹن بیچ، بینسن ہرسٹ(Coney Island ,Benson Hurst ,New Jersey, Brighton Beach) میں بذریعہ اسکائپ دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 122 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”بیماری پر صبر کے فضائل“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روحانی علاج بتائے نیزہفتہ وار رسالہ پڑھنے، مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے اور گھر درس دینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر نیٹوماس (Natomas)، ویسٹ سیکرامنٹو(West Sacramento)اورایلک گرو (Elk Grove) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 39 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”جلد بازی کے نقصانات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کی اہمیت کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیزاجتماعات میں پابندی سے شرکت کرنے اورہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر میں تین مختلف مقامات شگاگو(Chicago)، سکوکی(Skokie) اور ڈیس پلینز (Des Plaines) پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیاگیاجن میں کم و بیش 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شان“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔