دعوت اسلامی کےزیراہتمام  گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی(Germany) میں بذریعہ انٹرنیٹ عید میلاد النبی ﷺ کےسلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں فرانکفرٹ(Frankfurt)، کوبلنز(Koblenz)، ڈیٹزن باخ (Dietzenbach) اور اوفن باخ (Ofanbach) کی تقریباً25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ” خصائل اورشمائل مصطفیٰ“ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو حضور ﷺ کے حالات زندگی، سیرت، معجزات، شمائل اور خصائص کے بارے میں بیان کیانیزاسلامی بہنوں کو سنت رسول پرعمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


 دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ( اسلامی بہنیں) کے زیراہتمام گزشتہ دنوں بیلجیم کے شہروں( BrusselsاورAntwerpen )میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  اکتوبر 2021ء کے تیسرے ہفتے کو بیلجیم کے شہر برسلز (Brussels)میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شارٹ کورسز کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے” شانِ مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی، بیلجیم کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذہنی آزمائش کا سلسلہ کیا اور تحفے میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل دیئے۔ آخر میں تبرکات کی زیارت بھی کروائی گئی۔ 


دعوت اسلامی کےزیراہتمام پچھلے دنوں آسٹریا کے شہر ویانا (Vienna) میں اجتماعِ میلاد کا انعقادکیا گیا جس میں تقریباً 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے”شان مصطفی ٰﷺ“کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو حضرت محمدِ مصطفیٰﷺ کی شان وعظمت کے بارے میں بتایا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کےزیراہتمام آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں گزشتہ دنوں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے”درود و سلام کے فضائل“ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو درود شریف کی برکت اور اس کے فضائل بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں اسپین (Spain)کی کابینہ کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ٹیلی تھون جو7 نومبر2021ء کو ہونے جارہا ہے اس کے نکات سمجھائے اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے نیز خوب خوب دین کی خدمت کرنے کےلئے ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  اکتوبر 2021ء کے تیسرے ہفتے ہالینڈکے شہر دین ہاگ میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ مکتبۃ المدینہ پر مقرر کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”صحابہ کا عشق رسول“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے عشق رسول اور اللہ کی راہ میں سب کچھ قربان کرنے کے بارے میں واقعات سے آگاہ کیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام اکتوبر 2021ءکے دوسرے ہفتےسویڈن میں دو مقامات پر اجتماعات میلاد کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پرسنتوں بھرے بیانات کئےاوراجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو آقا ﷺکے پیدائش کے واقعات و معجزات بیان کئے نیز اسلامی بہنوں کو 12ربیع الاول کو خوب خوب صدقہ و خیرات کرنے ،روزہ رکھنے اور اپنے گھروں پر چراغا ں کرنے کا ذہن دیا۔ مزید اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج  (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن ایکرنگٹن (Accrington)کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو بیماریوں پر صبر کرنے اور ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کی ترغیب دلائی۔اجتماعِ پاک میں مریضوں اور پریشان حالوں کے لئے فی سبیل اللہ تعویذاتِ عطاریہ و اورادِ عطاریہ بھی تقسیم کئے گئے۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر برامپٹن(Brampton ) میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 28اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”برکت میں کمی“کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آقا ﷺکی سنتوں پر عمل کرنے، نمازوں کی پابندی کرنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلااسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر کیلگری( Calgary) میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”درود و سلام کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آقا ﷺکی سنتوں پر عمل کرنے، نمازوں کی پابندی کرنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا کے شہرتھورن کلف ( Thorncliffe) میں دو مقامات پر بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے صلوٰۃ و سلام پڑھنے کی فضیلت اور آقاکریمﷺ کی امت سے محبت “ کے موضوعات پر بیانات کئے نیز اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکیوں بھری زندگی گزارنے، آقا ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے اور رسالہ نیک اعمال کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ کرنے کی ترغیب دلائی۔