19 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کےزیراہتمام پچھلے
دنوں آسٹریا کے شہر ویانا
(Vienna) میں اجتماعِ میلاد کا انعقادکیا گیا جس میں تقریباً 50 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے”شان مصطفی ٰﷺ“کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے
اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو حضرت محمدِ مصطفیٰﷺ کی شان وعظمت کے بارے
میں بتایا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وارسنتوں بھرے
اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔