دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے مختلف شہروں مونٹریال(Montreal)اور مسی ساگا(Mississauga )میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک ا سلامی بہنوں کو آقاﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے، نمازوں کی پابندی کرنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  نیوزی لینڈ میں ماہ ربیع النور کی مناسبت سے آقا کریم علیہ صلوٰۃ وسلام کی حیات طیبہ سے متعلق 5 دن پر مشتمل ایک کورس بنام”شمائل مصطفیٰﷺ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 14 اسلامی بہنوں سمیت 6 بچیوں نے شرکت کی۔

كورس میں شریک اسلامی بہنوں کو حضورﷺ کے حالات زندگی، سیرت، معجزات، شمائل، خصائص وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ سے ”سیرت رسول عربی“ اور ”فضائل امہات المومنین“ کتاب خریدنے اور مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  20 اکتوبر 2021ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک فرانس میں 3دن پر مشتمل ”تربیت اولادکورس“کا انعقاد کیا گیا جس میں 15اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تربیت اولا کی اہمیت اور روحانی علاج وغیرہ سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”98سنتیں اور آداب“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 11 ہزار 926 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”98سنتیں اور آداب“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔ 


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کے ستمبر 2021ء  میں یوکے میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:131

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:854

ہفتہ وار امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار604

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد: 301

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار972

منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھر اجتماعات کی تعداد:187

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4ہزار 334

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ):452

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 14ہزار385

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:1ہزار603


ماہِ ستمبر2021ء میں دعوت اسلامی کے شعبہ  محبتیں بڑھاؤ کے زیر اہتمام یوکے کی لندن، بریڈ فورڈ،مانچسٹر ریجنز کی ذمہ داراسلامی بہنوں کی جانب سے41 ایسی اسلامی بہنوں سے رابطہ کیا گیا جو پہلے رابطے میں تھیں مگر کچھ عرصے سے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے دور تھیں۔ ان میں سے27 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔

7 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔

4اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ میں پڑھا/ پڑھوایا۔

6 اسلامی بہنو ں نے شارٹ کورس کیا/ کروایا۔

8 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار رسالہ پڑھا ۔

3 اسلامی بہنوں نے نیک اعمال کا رسالہ جمع کروایا۔


دعوت اسلامی کا دینی کام دنیا بھر میں جاری و ساری ہے اور روز بہ روز ترقی کی طرف گامزن ہے ۔دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک شعبہ” شب و روز (News Department) “ بھی ہے ۔

اس شعبے میں مختلف ممالک سے مختلف دینی کاموں کی مدنی خبریں موصول ہوتی ہیں جو دعوت اسلامی کی ویب سائٹ شب و روز پر اپلوڈ ہوتی ہیں ہے۔

ستمبر 2021ء یوکے ریجن کےمختلف ممالک سے ملنے والی مدنی خبروں کی تعداد 88ہے ۔ان ممالک میں لندن ، برمنگھم ، مانچسٹر ، بریڈ فورڈ ، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ شامل ہیں ۔

واضح رہے یوکے اور ساؤتھ افریقہ کی مدنی خبروں کو انگلش زبان میں بھی ٹرانسلیٹ کرکے ویب سائٹ کی زینت بنایا جاتا ہے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام ستمبر 2021ء میں یوکےمیں بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ رہا جس میں لندن ریجن سے 8اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔

کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں نےنیت کی کہ وہ اللہ کی رضا کے لئے فی سبیل للہ میتوں کو غسل دیں گی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”اعلیٰ حضرت اور امیر اہل سنت“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 13 ہزار 610 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”اعلیٰ حضرت اور امیر اہل سنت“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے  ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہ ستمبر 2021ء کی کارکردگی مندرجہ ذیل ہے:

اس ماہ ہونے والے کورسز کی تعداد: 38

مقامی مدرسات کے ذریعے لگنے والے درجات کی تعداد: 38

کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 956

پہلی بار کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 37

ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 305

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 29


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12اکتوبر 2021کو یوکے ریجن نگران اسلامی بہن  کا یوکے کی کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اورمکتبۃ المدینہ کی مطبوعات کے حوالے سے درپیش مسائل پر کلام کیا نیز عربی زبان سےتعلق رکھنےوالی اسلامی بہنوں کےلئے عربی زبان میں دعا و بیان کی تیاری پر کلام ہوا۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا اسکاٹ لینڈ کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں لاک ڈاؤن کے بعد اب پھر سے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے بھرپور کوشش کرنے اور ٹیلی تھون کے لئے اہداف دئیے۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے برمنگھم ریجن کی ایسٹ مڈلینڈز کابینہ  میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔