19 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے زیر اہتمام یوکے کی مختلف ریجنز
میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی
Mon, 25 Oct , 2021
3 years ago
ماہِ
ستمبر2021ء میں دعوت اسلامی کے شعبہ محبتیں
بڑھاؤ کے زیر اہتمام یوکے کی لندن، بریڈ فورڈ،مانچسٹر ریجنز کی ذمہ داراسلامی
بہنوں کی جانب سے41 ایسی اسلامی بہنوں سے
رابطہ کیا گیا جو پہلے رابطے میں تھیں مگر کچھ عرصے سے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
دور تھیں۔ ان میں سے27 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔
7
اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔
4اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ میں پڑھا/
پڑھوایا۔
6 اسلامی بہنو ں نے شارٹ کورس کیا/ کروایا۔
8 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار رسالہ پڑھا ۔
3
اسلامی بہنوں نے نیک اعمال کا رسالہ جمع کروایا۔