دعوت اسلامی کےزیراہتمام  گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی(Germany) میں بذریعہ انٹرنیٹ عید میلاد النبی ﷺ کےسلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں فرانکفرٹ(Frankfurt)، کوبلنز(Koblenz)، ڈیٹزن باخ (Dietzenbach) اور اوفن باخ (Ofanbach) کی تقریباً25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ” خصائل اورشمائل مصطفیٰ“ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو حضور ﷺ کے حالات زندگی، سیرت، معجزات، شمائل اور خصائص کے بارے میں بیان کیانیزاسلامی بہنوں کو سنت رسول پرعمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔