19 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام اکتوبر 2021ء کے تیسرے
ہفتے کو بیلجیم کے شہر برسلز (Brussels)میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم
و بیش 80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شارٹ
کورسز کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے” شانِ مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا نیز دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی، بیلجیم کی کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ذہنی آزمائش کا سلسلہ
کیا اور تحفے میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل دیئے۔ آخر میں تبرکات کی زیارت بھی کروائی
گئی۔