برمنگھم اور
لندن میں غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام دسمبر 2020ء میں یوکےکے
شہروں برمنگھم اور لندن میں بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی
بہنوں میں سے 7اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ میں
کامیابی حاصل کی۔
ان کا
تعلق کوونٹری ، سلاؤ اور لوٹن ( Coventry,
Slough and Luton) شہروں سے ہے۔ کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں نےنیت کی کہ وہ اللہ کی رضا کے لئے فی سبیل للہ میتوں کو غسل دیں
گی۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”سردی کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 2ہزار639
، لندن ریجن سے 1ہزار948، بریڈ فورڈ ریجن سے 18ہزار357، برمنگھم ریجن سے 5ہزار410،
آئرلینڈ سے 73 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 340
اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
مجموعی
طور پر تقریبًا28ہزار767اسلامی بہنوں نے رسالہ ” سردی کے بارے میں دلچسپ
معلومات“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی رودہ کے زیر
اہتمام 8 جنوری2021ءکو اٹلی (Italy) کے شہر روم (Rome) میں بذریعہ فون نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور
انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوے ون ڈے سیشن one day session میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔
جنوری 2021 کے
پہلے پیر شریف کو اٹلی کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا
شیخِ
طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاءبالخصوص
زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا چنا نچہ اسی سلسلے میں جنوری 2021ء کے پہلے پیر شریف کو اٹلی کی ڈویژن روم (Rom )اور بلوانیا( Bologna) میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 89 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا
مطالعہ کیا اور 38 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے کا قفل مدینہ
لگانے کی سعادت حاصل کی ۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مونٹریال ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کینیڈا کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی آٹھ دینی کاموں کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ مدرسۃ المدینہ بالغات اور نیک اعمال کی
کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور مونٹریال ڈویژن میں د ینی کاموں کو مزید مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہر ذیلی ذمہ
دار کو کارکردگی شیڈول وقت پرجمع کروانے کا ذہن دیا۔
فرانس کی ڈویژن
ایسون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فرانس( France) کی ڈویژن ایسون ( Essonne) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔
جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور لاک ڈاؤن کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو اپنے اپنے
علاقے میں مضبوط کرنے کے حوالے سے اہم نکات فراہم کئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر
اہتمام 6 جنوری 2021ء کو یورپ کے ملک آسٹریا (Austria ) میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں 16 ا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کفن دفن کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے غسل و
کفن کا طریقہ، مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی ترغیب دلاتے ہوئے ذہن دیا کہ وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں
تاکہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دے سکیں۔
اسپین کے ڈویژن
میڈرڈ کے کئی علاقوں میں بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جنوری2021ء کے پہلے
ہفتےاسپین کے ڈویژن میڈرڈ (Madrid) کے کئی علاقوں میں
بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تولیدو (Toledo)، کاسپے (Caspe) ، لوگرونیو (Logroño) ، آرجینڈا (Argenda) ، میسلاتا (Mislata) ، پیترائکس (Patraix) شامل ہیں جن میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!ً 100 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”مرض سے قبر تک“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی
ترغیب دلائی۔
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی
کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف مدنی کاموں کی
تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
42 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ
پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
63
اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
165 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
251
اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ
پڑھے۔
100 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
165 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
یورپین یونین
ریجن کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالے کی مجموعی کارکردگی
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے
مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے
بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی
کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ”سردی کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔ اسی
سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 3 ہزار 591 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”سردی
کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھنے /سننے
کی سعادت حاصل کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر
اہتمام 6 جنوری 2021 ءکو اٹلی (Italy) کے شہر کارپی (Carpi) میں بذریعہ فون نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں
کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن (one
day session )میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور آٹھ دینی کاموں کو مزید
بہتر طریقے سے بڑھانے اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی دینی ماحول سےو ا بستہ کرنے کی
ترغیب دلائی۔