اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہِ دسمبر2020ء میں یوکے برمنگھم ، لندن ، مانچسٹر اور بریڈ فورڈ میں مقامی مدرسات اور دیگر ذرائع کے ذریعے9 مختلف کورسز(اپنی نمازدرست کیجئے ، اسلامک ہیروز، کورس جنت اور دوزخ کیاہے؟ ، تفسیر سورۂ رحمٰن کورس ، مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد سیشن، سوشل میڈیا کا سیشن، سیرت کورس، جنت کا راستہ) کا 56 مقامات پر اختتام ہوا جن میں کم و بیش 1ہزار35اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  15 تا 21 جمادی الاولیٰ 1442ھ تک گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دِینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

246اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

283اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

422اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1ہزار384 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

690 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

631 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم  ریجن ساؤتھ برمنگھم (South Birmingham)میں3 مقامات پر کورس بنام ”بیٹی کا کردار“ کا انعقاد کیا گیا جن میں152اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں بیٹی کی پروش ،پردے کے فوائد اور زیب وزینت کے بارے میں سکھایا گیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں   برمنگھم ریجن کے شہر کوونٹری(Coventry) میں تین دن پر مشتمل کورس بنام ”بیٹی کا کردار“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 19اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں بیٹی کی پروش ،پردے کے فوائد اور زیب وزینت کے بارے میں سکھایا گیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے لندن کے علاقے ٹوٹنگ (Tooting)اور چشم(Chesham)میں تین دن پر مشتمل کورس بنام ”بیٹی کا کردار“ کا انعقاد کیا گیا جن میں 38اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں بیٹی کی پروش ،پردے کے فوائد اور زیب وزینت کے بارے میں سکھایا گیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 13جنوری 2021ء سے لندن  ریجن کے علاقے ہنسلو(Hounslow) میں تین دن پر مشتمل کورس بنام ”اسلامک ہیروز“بذریعہ اسکائپ ہونے جا رہا ہے جس کی مدت 3دن ہے۔

داخلے کے خواہش مند اسلامی بہنیں اس پر رابطہ فرمائیں:


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام11 تا 15 جنوری2021ء کو یوکے  مانچسٹر ریجن کی اسلامی بہنوں کےلئے انگلش میں ”کفن دفن کورس“ کا انعقاد ہونےجارہا ہے جس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہوگا۔

اس کورس میں میت کو غسل و کفن دینے، پانی کے اسراف اور مستعمل پانی کے مسائل سکھائے جائیں گے۔

اس آن لائن کورس میں داخلہ لینے کےلئے اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں:

07565807011

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو کابینہ کے شہر گوون ہیل( Govanhill) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 9 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے ایسٹ لندن کے ڈویژن الفورڈ (Ilford)کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا ۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوردینی کاموں کو بہتر بنانے کے لئے اسلامی بہنوں سے رابطے مضبوط رکھنے کا ذہن دیا نیز دیگر اسلامی بہنوں کو بھی دینی ماحول سے وابستہ کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 18 تا 22 جنوری2021ء کو  یوکے مانچسٹر ریجن کی اسلامی بہنوں کےلئے انگلش میں ”کفن دفن کورس“ کا انعقاد ہونےجارہا ہے جس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہوگا۔

اس کورس میں میت کو غسل و کفن دینے، پانی کے اسراف اور مستعمل پانی کے مسائل سکھائے جائیں گے۔

اس آن لائن کورس میں داخلہ لینے کےلئے اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں:

07565807011


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی کی ڈویژن بولزانو(Bolzano ) کے علاقے ترینتو(Trento ) میں بھی دینی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے ۔

ترینتو( Trento) میں دینی کاموں کی آغاز مدرسۃ المدینہ بالغات سے ہوا ۔مدرسۃ المدینہ بالغات میں تجوید کے ساتھ قراٰن پاک پڑھنے کی تعلیم دی جاتی ہے۔6 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا ۔

ڈیلی کلاس ”تفسیر “یہ تفسیر قراٰن پرمشتمل ہے جس میں تفسیر صراط الجنان سے ترتیب وا ر تفسیر کروائی جاتی ہے ۔

اور دوسری ڈیلی کلاس فقہ کی ہے جس میں کتاب”اسلامی بہنوں کی نماز“ سےترتیب وار فقہ (وضو،غسل،نماز،طہارت کےمسائل،اذکارنماز وغیرہ) سکھائے جاتے ہیں ۔ان کلاسز میں ترینتو سے تقریبًا 16 اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام09 جنوری2021ء کو یورپ کے ملک ڈنمارک( Denmark) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے مقامی زبان ڈینش میں” بے پردگی کے نقصانات“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو پردے کے دینی اور دنیوی فوائد اور بے پردگی کے نقصانات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں۔