وقت کی اہمیت

Sun, 14 Jun , 2020
4 years ago

اللہ پاک قران کرىم مىں ارشاد فرماتاہے سورہ عصر:

ترجمہ: قسم ہے زمانے کى سارے انسان خسارے مىں جانے والے ہىں سوا کچھ انسان کے۔

حضور پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرماىا:

(۲) دونعمتىں اىسى ہىں جس سے لوگ گھاٹے مىں ہىں ۱۔صحت ۲۔ فراغت

آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرماىا:

پانچ چىزوں کو پانچ چىزوں سے پہلےغنىمت جانو،

۱۔ زندگى کو موت سے پہلے ،۲۔ جوانى کو بوڑھاپے سے پہلے۔۳۔ صحت کو بىمارى سے پہلے۔۴۔ مال کو غربت سے پہلے۔۵۔فرصت کو مشغولىت سے پہلے۔

اگر اللہ کسى انسان کو فرصت کا وقت دے تو ىہ بھى ان کى نعمتوں مىں سے اىک نعمت ہے۔ حدىث قدسى ہے، جب سورج نکلتاہے تو اعلان کرتا ہے ۔ اے آدم کى اولاد! آج مىں نىا آىا ہوں تىرے اعمال پر گواہ ہوں آج کے دن کو غنىمت جان دوبارہ تىرى زندگى مىں لوٹ کر نہىں آؤں گا۔

اللہ سورہ مومنون آیت نمبر ۹۹۔۱۰۰ میں ارشاد فرماتا ہے :

ترجمہ: جب تم مىں سے کسى کى موت کا وقت قَرىب آتا ہے تو وہ گزارش کرتا ہے اے فرشتو !اللہ سے گزارش کرو مجھے تھوڑا سا وقت دے جو مىں دنىا مىں نىک اعمال چھوڑ آىا ہوں وہ کرلوں تو جواب آئے گا ہر گز نہىں۔

دىکھو ىہاں مرنے والا کس چىز کى گزارش کررہا ہے وقت کى تو جو وقت ملے اسے غنىمت جان کر نىکىاں کر نى چاہئىں، حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرماىا: جب انسان جنت مىں داخل ہوگا تب بھى اىک چىز کا پچتاوا کرے گا کاش جو وقت مىں نے دنىا مىں فضول گزارا اس مىں اللہ کاذکر کرتا تو آج مىرا اىک درجہ اور بلند ہوتا کىونکہ جنت کے اىک درجے کى پىمائى آسمان زمىن کے برابر ہے اس سے معلوم ہوا وقت بہت اہم چىز ہے ہمىں اس کى قدر کرنى چاہىے۔