وقت کی اہمیت

Sun, 14 Jun , 2020
4 years ago

وقت  کی اہمیت کا احساس دلاتے ہو ے اپنا ذہن اس طر ح بنائیں کہ وقت ضائع کرنا عقلمندوں کا شیوہ نہیں۔

سیدنا امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نقل فرماتے ہیں:

بندے کا غیر مفید کاموں میں مشغول ہونا اس بات کی علامت ہے ۔ کہ اللہ عزوجل نے اس اپنی نظر رحمت پھیر لی ہے۔اور جس مقصد کے لیے انسان کو پیدا کیا گیا ۔اگر اس کی زندگی کا ایک لمحہ بھی اس کے علاوہ گزرگیا تو وہ اس بات کا حقدار ہے کہ اس پر عرصہ مسرت دراز کردیا جائے۔اور جس کی عمر چالیس سال سے ذیادہ ہو جائے اور اس کے باوجود اس کی برائیاں اس کی اچھائیوں پر غالب نہ ہوں تو اسے جہنم کی آگ کے لیے تیار رہنا چاہیے ۔ہمارے اسلاف رحم اللہ المبین اپنے وقت کو کس طرح استعمال کرتے تھے ۔اس کی جھلک ملاحظہ ہو ۔حضرت داود طائی رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں منقول ہے:

کہ آپ روٹی پانی میں بھگو کر کھا لیتے تھے ۔اس کی وجہ بیان کرتے جتنا وقت لقمے بنانے میں صرف ہوتا اتنی دیر میں قرآن کریم کی پچاس آیات پڑھ لیتا ہوں

ہمیں بھی چاہیے کہ اپنے وقت کو غنیمت جانتے ہوئےزیادہ سے زیادہ اللہ عزوجل کی عبادت میں گزاریں۔(تربیت اولاد صفحہ نمبر ۱۵۱)