وقت کی اہمیت

Sun, 14 Jun , 2020
4 years ago

مىاں!  زندگى مىں جو محنت کرلىتا ہے وہى آخرت مىں کامىاب ہوتا ہے اور خود دنىا کى زندگى مىں بھى جو آج کام کرلے گا کل اس کا فائدہ اٹھائے گا مثل مشہور ہے، آج کا کام کل پر نہ ڈالو۔

کىونکہ اگر آج کوئى کام کرسکتا ہے نہ کىا کل پر ٹال دىا تو گوىا آج کا اتنا وقت ضائع کىا اور کل جب کہ دوسرا کام کرسکتا تھا اس کو چھوڑ کر گزشتہ کل کا کام پورا کىا، اس طرح آدمى آگے نہىں پىچھے ہوجاتا ہے، لہذا جو وقت مل جائے اس کو غنىمت جانے اور کل جو کرنا ہے اس کى آج ہى فکر کر ڈالے۔

حدىث پاک مىں بھى اس طرہ ارشاد آىا ہے چنانچہ فرمایا :پانچ چىزوں کو پانچ چىزوں سے پہلے غنىمت سمجھو:

۱۔ جو انى کو بڑاپڑھاپے سے پہلے

۲۔صحت کو بىمارى سے پہلے

۳۔ خوشحالى کو بدحالى سے پہلے

۴۔ فرصت کو مشغولىت سے پہلے

۵۔ اور زندگى کو موت سے پہلے

آدمى وقت کو کام مىں نہىں لاتا اور سمجھتا ہے کہ وقت اس کے انتظار مىں ٹھہرا رہے گا اور ىہ جب چاہے گا اس کو استعمال کرلے گا، حالانکہ اىسا ہر گز نہىں، وقت کى سوئى آگے ہى بڑھتى جاتى ہے، اور زندگى بھى اس کے ساتھ ساتھ سمٹتى اور پگھلتى رہتى ہے

جو اس بات کو اچھى طرح محسوس کرتا ہے وہ خواب غفلت سے بىدار ہو کر اپنى زندگى کو برباد ہونے سے بچالىتا ہے اور جو نہىں سمجھتا وہ تباہى و ناکامى کے گڑھے مىں جا گرتا ہے کىونکہ وقت گزرنے کے بعد پھر واپس نہىں ہوتا اور نہ ہى زندگى کے گزرے لمحات دوبارہ واپس ملتے ہىں ، وقت بہت قىمتى چىز ہے اور وقت کو ضائع کرنا بہت بڑى بے وقوفى ہے۔آرام طلبى زندگى کى بربادى ہے،زمىن کے اوپر کام زمىن کے نىچے آرام

وقت کى اہمىت :

ىوں تو لکھنے اور پڑھنے مىں وقت محض تىن حروف کا مجموعہ ہے لىکن ىہ بڑے کام کى چىز ہے، ىہ اىک اىسا مسافر ہے جو دنىا کے تمام لوگوں سے بے نىاز اور بے پروا ہ ہو کر ہمہ وقت اپنى منزل مقصود کى طر گامزن رہتا ہے ىہ نہ تو بادشاہ وقت کے محل مىں کچھ دىر ٹھرتا ہے اور نہ کسى فقىر کى آہ و زارى پر کان دھرتا ہے ۔ اللہ عزوجل نے وقت کو اتنى طاقت دے رکھى ہے کہ بڑى بڑى طاقتور چىزىں اس س کے ساتھ چلنے پر فخر محسوس کرتى ہىں۔ وقت بلاشبہ اىک اىسا عطىہ ہے جو انسان کو بنا بھى سکتا ہے اور گنوا بھى سکتا ہے اس لىے کامىاب انسان بننے کے لىے وقت کى دہلىز کو بڑى احتىاط کے ساتھ عبور کرنے کى ضرورت ہے ، بعض اوقات وقت انسان کو اتنى بھى مہلت نہىں دىتا کہ وہ اىک سىکنڈ کے لىے پلک جھپکا سکے۔

ىہ سچ ہے کہ اگر آپ وقت کو اہمىت نہىں دىں گے تو وقت آپ کو کبھى اہمىت نہ دے گا، جو لوگ وقت کى قدر کرتے ہىں وقت ان کى قدر کرتا ہے ورنہ وقت کو ٹھوکر مارنے والے لوگ ہمىشہ دوسروں کى ٹھوکروں کا نشانہ بنتے ہىں۔