وقت کى اہمىت

Sun, 14 Jun , 2020
4 years ago

وقت کى اہمىت کىا ہے؟

وقت کسى کا انتظار نہىں کرتا گھڑى کى سوئىاں کبھى نہىں رکتىں جو وقت سے فائدہ اٹھالىتا ہے وقت اس کے کام آجاتا ہے۔

طالبِ علم اگر وقت پر جامعہ المدىنہ نہ جائے تو تعلىم حاصل نہىں کرسکتا، کسان اگر فصل وقت پر نہ بوئے وقت پر پانى نہ دے اور وقت پر نہ کاٹے تو کچھ بھى حاصل نہىں کرسکتا، دنىا مىں کامىاب زندگى گزارنے کے لىے نہاىت ضرورى ہے کہ وقت کى پابندى کر جانے اور اىک لمحہ بھى ضائع نہ کىا جائے ۔

کہتے ہىں کہ اىک منٹ کا بھولا لاکھوں کوس دور رہ جاتا ہے ، اىک سىکنڈ ضائع نہىں کرنا چاہىے جو کام وقت پر کرلىا جائے وہى بہتر ہے اگر اسے دوسرے وقت کے لىے رکھ دیا جائے تو اکثر اوقات نامکمل ہى رہتا ہے، چنانچہ وقت کى قدر کرنے کا بہترىن طرىقہ ىہ ہے کہ ہر کام وقت پر کرلىا جائے۔

آج کا کام کل پر نہ چھوڑىں :

وقت بہت اہمىت رکھتا ہے، آج کا کام کل پر نہ چھوڑىں جو وقت کى قدر نہىں کرتا وقت اسے کوسوں پىچھے چھوڑ کر نکل جاتا ہے وقت اىک عظىم دولت ہے ہمىں چاہىے کہ وقت ضائع نہ کرىں اور کبھى آج کا کام کل پر نہ ڈالىن۔ اگر ہم وقت کى اہمىت کو سمجھ کر محنت کرىں تو ہم اپنى اقتصادى حالت درست کرسکتے ہىں عزت کى زندگى بسر کرسکتے ہىں، ىوں ہم کسى کے محتاج نہىں ہوں گے۔

کام بروقت سر انجام نہ دىنے سے نقصانات:

بعض اوقات کسى کا م کو بروقت سر انجام نہ دىنے سے بڑے بڑے نقصانات سے دو چار ہونا پڑتا ہے تارىخى شواہد بھى ىہ ثابت کرنے مىں کہ وقت کى پابندى نہ کرنے سے اىسے اىسے نقصانات ہوجاتے ہىں جن کى تلافى زندگى بھر نہىں ہوسکتى، اىک بے گناہ شخص صرف اس لىے پھانسى دے دىا گىا کہ قاصد جو اس کى رہائى کا حکم نامہ لے کر جارہا تھا صرف پانچ منٹ دىر سے پہنچا اسى طرح نىولىن کا اىک جرنىل مىدانِ جنگ مىں دىر سے پہنچااور شکست کھا گىا۔جو لوگ پابندى وقت کا خىال نہىں رکھتے بہت خسارے مىں رہتے ہىں پابندى وقت سے انسان خوشگوار زندگى گزار سکتا ہے۔

نظامِ کائنات :

نظام کائنات بھى ہمىں پابندى وقت کا درس دىتا ہے ہر موسم اپنے مقررہ وقت پر بدلتا ہے دن رات مقررہ وقت کے پابند ہىں سورج وقت پر طلوع اور غروب ہوتا ہے غرض کائنات کى تمام چىزىں اپنے پروگرام مىں کبھى بے قاعدگى نہىں آنے دىتىں، انسان اشرف المخلوقات ہے وہ اگر پابندى وقت کا عادى نہىں ہوتا تو ىہ اس کى ناسمجھى اور نااہلى ہے۔

نماز سے پابندى وقت کا درس :

اللہ تعالىٰ نے بھى ہمىں وقت کى پابندى کا حکم دىا ہے، نماز ہمىں پابندى وقت کا درس دىتى ہے،روزہ بھى وقت کا پابند بناتا ہے وقت پر سحرى اور افطارى کرنا پڑتى ہے اگر سحرى دىر سے کى جائے اور افطارى وقت سے پہلے تو روزہ ہى جاتا رہتا ہے، اور سارے دن کى محنت رائىگاں جاتى ہے۔ وقت کى اہمىت کو سمجھتے ہوئے جلد بازى نہ کرىں، جب مناسب وقت آئے گا سب کچھ تم پر کھول دىا جائے گااور تم دىکھ لو گے چنانچہ ارشادبارى تعالىٰ ہے:

سَاُورِیْكُمْ اٰیٰتِیْ فَلَا تَسْتَعْجِلُوْنِ(۳۷)

تَرجَمۂ کنز الایمان: اب مىں تمہىں اپنى نشانىاں دکھاؤں گامجھ سے جلدى نہ کرو۔(پ۱۷،الانبیاء،۳۷)اس آیت کا شان نزول دیکھ لیں۔ماجد