ہم اکثر لوگوں کو کہتے ہوئے سنتے ہىں کہ ہمارا فلاں وقت اچھا گزرا ہے اور فلاں
وقت برا اس کا سبب ،عمل ہے وقت اچھا برا نہىں ہوتا ہے ، عمل اچھا ىا برا ہوتا ہے،
جو وقت کو اچھا ىابرا بناتا ہے۔
عمل سے زندگى بنتى ہے جنت بھى جہنم بھى
ىہ خاکى اپنى فطرت مىں نہ نورى ہے نہ نارى ہے
وقت کو بہترىن بنانے کے لىے وقت کا درست استعمال سىکھىں، حال کو بہتر بنائىں
ماضى اور مستقبل خود بہترىن بن جائىں گے۔
صرف وقت کا احساس کرنے سے کچھ نہىں ہوگا
ترجىحات کو بدلنا ہوگا ٹائم مىنجمنٹ کرنا ہوگى ، ٹائم مىنجمنٹ کے لىے اپنے روزمرہ معمولات کا جائزہ لىں آج
کا کام کل پر نہ ڈالىں بلکہ آج اور ابھى کرىں حضرت عمر بن عبدالعزىز رحمۃاللہ علىہ فرماتے ہىں :مىں اىک دن کا کام اىک دن مىں نہىں کرسکا تو دو دن کا کام اىک دن
مىں کىسے کرسکوں گا؟ مصروفىات الگ الگ ہوں
مگر وقت اىک جتنا ہے ۔۲۴ گھنٹے اور کام بھى چار قسم کے ہى ہىں۔
۱۔ اہم اور ضرورى
۲۔اہم اور غىر ضرورى
۳۔غىر اہم اور ضرورى
۴۔ غىر اہم اور غىر ضرورى
اہم اور ضرورى کام پہلے کرىں ان کو اىک ترتىب بنا کر کرىں اىک جىسے کام اىک وقت مىں کرىں جس کام
کا وقت ہے اس مىں وہى کام کرىں۔ اہم اور
غىر ضرورى کام وقت مانگتےہیں ان کے لىے
وقت نکالىں کىونکہ اگر کچھ کرنا ہے تو وقت نکالنا ہوگا ان کے لىے منصوبہ بندى کرىں، ان پر توجہ دىں غىر اہم اور ضرورى کام
اىک حد تک کرىں، کہ ىہ کام توجہ بٹاتے ہىں غىر اہم اور غر ضرورى کام بھول جائىں ان سے بچىں کہ ىہ وقت ضائع کرنے والے
کام ہىں، وقت مىں تنگى اور فراخى دونوں ہىں جىسے ربڑ کھىنچنے سے بڑھتى ہے اور
چھوڑنے سے سکڑ جاتى ہے وقت کى فراخى کا فائدہ اٹھائىں شوق اور ہنر کى پہچان کرىں،
ان کو نکھارىں اور اس کے مطابق حقىقت کى پہچان کرىں، اور اس کے مطابق مقصد زندگى
بنا کر اس کے لىے تگ و دو کرىں گے تو فرحت کا احساس ہوگا۔
جو وقت کو بہترىن بنائے گا مشکل و قت
مىں صبر اور ہمت سے کام لىں، کہ اچھے دنوں کے لىے برے دنوں سے ملنا پڑتا ہے کلى کو پھول بنے کے لىے سورج کى تپش کو سہنا
پڑتا ہے ،سونے کو کندن بننے کے لىے آگ کى بھٹى سے گزرنا پڑتا ہے ،اسى طرح وقت کو
بہترىن بنانے کے لئے آزمائش کے درىا کو عبور کرنا پڑتا ہے۔
اسلام کتنا پىارا دىن ہے جو اپنے ماننے والوں کو زندگى گزارنے کا اىک مقصد عطا کرتا ہے جو اس کى دنىا و آخرت کو بہتر بناتا ہے ، ارشاد رب ِرحمن
ہے: وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ(۵۶) ترجمہ کنزالاىمان :مىں نے جن اور آدمى اتنے ہى اسى
لىے بنائے مىرى بندگى کرىں۔( سورہ الذرىات ،آىت نمبر۵۶)
اللہ کى اطاعت و عبادت کرنا دنىا کا
بہترىن کا م ہے جو وقت کو بہترىن بناتا ہے ،کتابوں کا مطالعہ کرنا بھى وقت کو
بہترىن بنانے کا اہم ذرىعہ ہے، اللہ کے کلام، اللہ کى کتاب کا مطالعہ کرىں اور وقت
کوبہترىن بنائىں، اللہ کے کاموں مىں لگ جائىں اللہ آپ کے کاموں مىں لگ جائے گا، اور جس کے کاموں مىں اللہ لگ جائے اس کے کام بھى بہترىن ہوجاتے ہىں اور اللہ کى رضامىں راضى رہنے کى عادت
بنائىں، آپ کا ہر وقت بہترىن ہوگا
نوٹ: یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں