وقت کىا ہے؟ وقت تىن
الفاظ کا مجموعہ ہے جو اپنے اندر اپنى بہت بڑى حقىقت چھپائے بىٹھا ہے۔ وہ اىسے کہ
وقت مىں (و) سے مراد وہ لمحہ جو گزر
گىا۔(ق) سے مراد قسم ہے اس ذات کى ۔(ت) سے مراد تا قىامت واپس نہىں آنے والا۔
تو ىعنى وقت سے مراد
ہوا کہ وہ لمحہ جو گزر گىا قسم ہے اس ذات اللہ عزوجل کى تاقىامت کبھى لوٹ کر نہىں آنے والا تو جو چىز اىک بار
اىسى جائے کہ مرتے دم تک واپس پلٹنے کى کوئى امىد نہ ہو تو اسے ہم فضول کاموں مىں
ضائع کىو ں کریں ۔ جىسا کہ ہمارا عنوان ہے’’
وقت کا بہترىن استعمال کا طرىقہ‘‘ تو ہم کسى بھى چىز کو اچھى طرح استعمال کر سکتے ہىں جب ہمىں اس کى
اہمىت کا پتا ہو ۔
تو وقت کو ہمىشہ کاموں مىں استعمال کرىں ،کسى کى مدد کرنے مىں نہ کہ کسى کا مذاق اڑانے مىں، کسى کى مشکل دور کرنے مىں نہ کہ کسى پر مصىبت کے وقت ہنسنے ، رات کو جب لىٹىں تو خود کا محاسبہ کرتے ہوئے دىکھىں کہ آج کے وقت کا خالى صفحہ جو آپ کو صبح تھماىا گىا تھا اسے آپ نے کتنا پاىا اور کتنا ضائع کىا؟اللہ کى ىاد مىں وقت گزارىں لوگوں کے دکھ سننے مىں گزارىں، ذکر و اذاکر مىں گزارىں۔
نوٹ: یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں