ابو شہیر تنویر احمد عطّاری (درجۂ
سادسہ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
پیارے اسلامی
بھائیو والدین اور رشتہ داروں کی اہمیت کے بارے میں علامہ مُلّا علی قاری رحمۃ
اللہ علیہ فرماتے ہیں: والدین دونوں میں سے ایک کے فوت ہو جانے کی صورت میں دوسرے
کے ساتھ بھلائی کرے اور حضور اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اس ارشا د میں
اللہ پاک کے فرمان کی طرف اشارہ فرمایا: وَ قَضٰى رَبُّكَ اَلَّا
تَعْبُدُوْۤا اِلَّاۤ اِیَّاهُ وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًاؕ-
ترجمہ کنزالایمان: اور
تمہارے رب نے حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کو نہ پوجو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا
سلوک کرو۔(پ 15، بنی اسرائیل: 23) اسی لیے کہا گیا کہ جو شخص پانچ نمازیں ادا کر ے
اور ہر نماز کے بعد والدین کے لیے مغفرت کی دعا کرے تو اس نے اللہ اور والدین کا
حق ادا کر دیا یاد رہے کہ بعض احادیث میں بارگاہِ الٰہی کے پسندیدہ اعمال کی ترتیب
مذکورہ حدیث کی ترتیب سے برعکس ہے اور ترتیب کا یہ اختلاف حالات، اوقات اور حاضرین
کے مختلف ہونے کی وجہ سے ہے۔
حضرت انس رضی
اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنت ماؤوں کے قدموں کے نیچے ہے۔
ماں
کی قدموں کی فضیلت حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
اپنی ماں کے پیروں سے چمٹے رہو جنت وہیں ہے۔(کنز العمال ج 16 ص 463)
ماں کا حق رسول اللہ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں: میں ایک آدمی کو وصیت کرتا ہوں اس کی ماں کے
حق میں، وصیت کرتاہوں اس کی ماں کے حق میں، وصیت کرتا ہوں اس کی ماں کے حق میں، وصیت
کرتا ہوں اس کے باپ کے حق میں۔(امام احمد اور ابن ماجہ اور حاکم اور بیھقی نے سنن
میں ابی سلامہ)
نوٹ: اس زیادت
کے یہ معنی ہیں کہ خدمت میں، دینے میں باپ پر ماں کو ترجیح دے مثلاً 100 سو روپے
ہیں اور کوئی خاص وجہ مانع تفصیل مادر نہیں تو باپ کو 25 پچیس دے ماں کو 75 پچھتر یا
ماں باپ دونوں نے پانی مانگا تو پہلے ماں کو پلائے پھر باپ کو۔
جنت کا معیار رسول اللہ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا ماں باپ تیری جنت اور دوزخ ہیں (ابن ماجہ
نے ابی امامہ رضی اللہ عنہ سے اسے روایت کیا
نیکی
کا ثواب ماں
کے ساتھ نیکی کرنے کا ثواب باپ کے مقابلے میں دگنا ہے۔(احیاء العلوم جلد دوم 783)
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔