حافظ ظہیر عطّاری (درجۂ ثالثہ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق
اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
والد دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں، ہمارے معاشرے میں ماں کا
مقام تو ہر لحاظ سے اجاگر کیا جاتا ہے لیکن باپ کا مقام کسی حد تک نظر انداز کر
دیا جاتا ہے، آیئے! والد کے مقام و مرتبے اور اطاعت و فرمانبرداری پر چند احادیث
مبارکہ پڑھتے ہیں:
والد کی اطاعت اللہ کی اطاعت:حضور اکرم صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: اللہ پاک کی اطاعت والد کی اطاعت میں ہے اور
اللہ پاک کی نا فرمانی والد کی نا فرمانی میں ہے۔(معجم اوسط، 1/614، حدیث:2255)
اللہ پاک ستر مرتبہ پانی پلائے گا:نبی کریم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جس نے اپنی چھوٹی عمر میں اپنے والد کو ایک مرتبہ پانی
پلایا اللہ پاک بروزِ قیامت اسے آبِ کوثر سے 70 مرتبہ پانی پلائے گا۔(جمع الجوامع،
7/716، حدیث:2210)
باپ جنت کا درمیانی دروازہ ہے:حضور انور صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: باپ جنت کا درمیان والا دروازہ ہے اگر تم چاہو تو
اس دروازے کو ضائع کر دو اور اگر چاہو تو اس کی حفاظت کرو۔(ترمذی)
باپ سے منہ پھیرنے وبال:رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: باپ سے منہ نہ پھیرو، جس نے اپنے باپ سے منہ پھیرا
اس نے کفر کیا۔(بخاری)
اللہ پاک ہمیں حضور اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی
احادیث پر عمل کرتے ہوئے اپنے والدین کا ادب و احترام اور اطاعت و فرمانبرداری کرنے
کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتَمِ النّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم