تنویر احمد عطّاری (جامعۃ
المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
پیارے اسلامی بھائیو! والد صاحب کی عظمت و شان بہت بڑی ہے،
ہم ساری زندگی بھی والد کے احسانات کا بدلہ ادا نہیں کرسکتے۔ آیئے! والدکی اطاعت و
فرمانبرداری پر چند احادیث مبارکہ ملاحظہ کرتے ہیں:
اللہ کی اطاعت:رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم نے ارشاد فرمایا:اللہ کی اطاعت والد کی اطاعت میں ہے اور اللہ کی معصیت
والد کی معصیت میں ہے۔(طبرانی)
پر وردگار کی خوشنودی:حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:اللہ کی رضا والدکی رضا میں ہے اور اللہ کی ناراضی
والد کی ناراضی میں ہے۔(ترمذی، صحیح ابن حبان، مستدرک للحاکم)
جنت کا دروازہ:رسول الله صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم فرماتے ہیں: والد جنت کے سب دروازوں میں بیچ کا دروازہ ہے، اب تو چاہے تو
اس دروازے کو اپنے ہاتھ سے کھو دے خواہ نگاہ رکھے۔(ترمذی، ابن ماجہ، صحیح ابن
حبان)
باپ کی نافرمانی کا وبال:رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم نے ارشاد فرمایا: اپنے باپ سے منہ نہ پھیرو، جس نے اپنے باپ سے منہ پھیرا
اس نے کفر کیا۔(بخاری)
باپ کا حق ادا نہیں ہو سکتا:رسول اللہ صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ار شاد فرمایا: بیٹا اپنے باپ کا حق ادا نہیں کر سکتا یہاں
تک کہ بیٹا اپنے باپ کو غلام پائے اور اسے خرید کر آزادکر دے۔(مسند امام احمد، 9/
135، حديث: 23589)
دوزخ و جنت کا معیار:رسول الله صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم فرماتے ہیں: ماں باپ تیری جنت اور تیری دوزخ ہیں۔(ابن ماجہ)
الله پاک ہمیں والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے، ان کے حقوق
ادا کر نے اور ان کی اطاعت و فرمانبرداری کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن
بِجَاہِ خاتَمِ النّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم