پيارے اور محترم اسلامی بھائیو! اللہ پاک کی
آخری کتاب جو دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جاتی ہے اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر اللہ
پاک نے نازل فرمائی وہ ہے قرآن پاک ۔
پیارے
اور محترم اسلامی بھائیو! اس پاک قرآن جو اللہ پاک
کا کلام ہے اس تلاوت کے فضائل بہت ہیں،
تلاوت کے فضائل: آئیے! چند احادیث مبارکہ سنتے ہیں جو قرآن کریم کے
متعلق ہے۔
چنانچہ حدیث پاک کا خلاصہ ہے کہ قرآن پاک کا ایک
حرف پڑھنے پر۱۰ نیکیاں ملتی ہیں، ایک اور
روایت میں آیا کہ خیرکم
من تعلم القرآن و علمہ یعنی تم میں
سے بہترین شخص وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور دوسروں کو سکھایا۔ایک اور روایت میں آیا
کہ جس نے قرآن پاک کی ایک آیت سکھائی جب
تک اس آیت کی تلاوت ہوتی رہے گی اس کے لیے
ثواب ہے۔
تو پیارے اور محترم اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے
کہ تلاوت قرآن پاک کی کتنی برکتیں اور ثواب ہیں کہ کوئی شخص اگر قرآن پاک کی تلاوت
کرتا ہے تو اس کو ہر ہر حرف کے بدلے دس دس نیکیاں ملتی ہیں ۔ ہمیں بھی چاہیے کہ ہم
بھی قرآن پاک کی تلاوت کو اپنا روزانہ کا معمول بنائیں، اور اس کا فیض حاصل کریں۔